خیبرایجنسی کا پہلا آرکیالوجیکل سروے،30ہزار سال پرانے آثار قدیمہ دریافت
چند ماہ کے سروے میں تحصیل جمرود سے صرف 30ہزار سال پرانے آثارقدیمہ اور بدھ مت کے آثار ملے تاہم مستقبل میں لنڈی کوتل ، تیراہ اور باڑہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی سروے کئے جائینگے ، خالد محمود
جمعہ 9 دسمبر 2016 11:05
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2016ء)محکمہ آرکیالوجی خیبرپختونخوا اور پولیٹیکل انتظامیہ خیبرایجنسی نے فاٹا کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا آرکیالوجیکل سروے مکمل کرلیا جس میں 30ہزار سال پرانے آثار قدیمہ اور اسکے علاوہ جمرود میں 110 آثارقدیمہ کی سائٹس دریافت ہوئی جن میں 8بدھ مت کی سائٹس بھی شامل ہیں، تاریخی ورثہ کی تلاش کا کام ڈائریکٹریٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزیم خیبرپختونخوا کے ٹیکنیکل سٹاف کی نگرانی ، پولیٹیکل انتظامیہ خیبرایجنسی اور پاک فوج کے باہمی تعاون سے ہوا ،ان خیالات کا اظہار پولیٹیکل ایجنٹ خیبرایجنسی کیپٹن خالد محمود اور ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد نے پولیٹیکل ایجنٹ آفس پشاور کینٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پی اے کیپٹن خالد محمود نے کہاکہ خیبرایجنسی انتظامیہ کے زیراہتمام اور ڈائریکٹریٹ آف آرکیالوجی خیبرپختونخوا کے تکنیکی تعاون سے فاٹا میں صرف خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود میں اپنی نوعیت کا پہلا آرکیالوجیکل سروے اڑھائی ماہ میں مکمل کیا گیا جس میں 30 ہزار سال پرانی 110 آثار قدیمہ کی سائٹس دریافت ہوئی جن میں پتھروں کی سنگ تراشی، پتھروں پر پینٹنگ، مساجد، فورٹس، امیرتیمور کے وقت کا جیل خانہ، پھانسی خانہ، ٹنل اور دیگر آثارقدیمہ کی سائٹس موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ فاٹا کی تاریخ میں یہ پہلا سروے تھا جبکہ اس سے قبل انگریز دور حکومت میں بھی ان علاقوں میں سروے کیا گیا تاہم وہ کامیابی حاصل نہ کرسکے ، ابھی اس سروے میں ہمیں زیادہ کھودائی نہیں کی گئی اس کے باوجود ہمیں 30 ہزار سال پرانے آثار ملے یہ پاکستان کی سطح کی کامیابی ہے کیونکہ اس سے سوشل ، معاشی اور سیاحتی ترقی مستقبل میں ہوسکتی ہے اس کے بعد تحصیل لنڈی کوتل، تیراہ، باڑہ اور دیگر مقامات پر سروے کا آغاز کیا جائے گا سروے کے بعد ان جگہوں کو آباد کرنے سے یہاں پر سیاحت کو فروغ ملے گا ، انہوں نے کہاکہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ فاٹا سیکرٹریٹ میں آرکیالوجی کا مکمل ڈیپارٹمنٹ قائم کیا جائے اور فاٹا میں موجود تمام آثارقدیمہ کی دریافت کرنے سمیت اس کا تحفظ یقینی ہو سکے،انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے مشکور ہیں جن کی مدد اور تعاون سے سروے مکمل ہو سکا ،ڈاکٹر عبدالصمد نے کہاکہ فاٹامیں انتظامی حالات اور دہشت گردی کے باعث سروے پہلے نہ ہو سکے تاہم حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے اور ہماری کوشش ہے کہ فاٹا کے جن علاقوں میں بدھ مت اور دیگر قدیمہ آثارقدیمہ کے آثار پائے جاتے ہیں اس کا سروے پولیٹیکل انتظامیہ کے تعاون سے مکمل کیا جائے اور خیبرپختونخوا کی طرح ان علاقوں میں بھی میوزیم تعمیر کئے جائیں تاکہ سیاح آنے والے دور میں ان علاقوں کا رخ کریں،سروے میں محکمہ آرکیالوجی کی ٹیکنیکل ٹیم کے چار افراد تھے تاہم سارا سپورٹ ہمیں پولیٹیکل خیبرایجنسی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ، مستقبل میں بھی اگر کسی قسم کی مدد کی ضرورت پڑی تو محکمہ آرکیالوجی آثارقدیمہ کی دریافت کیلئے مکمل سپورٹ فراہم کریگا
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 9 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
خیبرایجنسی کا پہلا آرکیالوجیکل سروے،30ہزار سال پرانے آثار قدیمہ دریافت
-
کرم ایجنسی : کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے سربراہ رہنما فضل سعید حقانی اپنے محافظ کے فائرنگ سے ہلاک
-
کراچی،حویلیاں میں حادثے کاشکارطیارے کافلائٹ ڈیٹا ریکارڈسامنے آگیا
-
ڈی ایچ اے اراضی کیس
-
پانامہ شریف فیملی کو نہیں چھوڑے گا ،مولا بخش چانڈیو
-
وزارت ترقی ومنصوبہ بندی نجی این جی او کے تعاون سے تیار شدہ سول سروسز ریفارم پاس کروانے میں ناکام
-
پانامہ کیس کے فیصلے تک وزیر اعظم کو سرکاری اختیارات کے فیصلے سے روکا جائے، سراج الحق
-
دسمبر اور جنوری خطرے کے مہینے ہیں ،منظور حسین وسان
-
جے یو آئی (ف) کا سٹی کونسل میں میئر کراچی کا ساتھ دینے کا فیصلہ
-
لاہور،پاکستان ریلویز نے بذریعہ ای ٹکٹنگ ایک کروڑ روپے کی ٹکٹیں فروخت کرکے پہلا سنگ میل عبور کر لیا
-
کراچی کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے وال چاکنگ
-
طیارہ حادثہ،47 لاشیں پمزمنتقل، 26مسافروں کے لواحقین کا ڈی این اے ٹیسٹ
-
وزیراعظم کی زیر صدارت طیارہ حادثے سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس
-
آرمی چیف کا انسداد دہشتگردی تربیتی مرکز پبی کا دورہ، پاک چین مشترکہ مشقیں وائیر فور کا مشاہدہ کیا، آئی ایس پی آر
-
عمران خان نے پاناما لیکس پر کمیشن کے قیام کی تجویز مسترد کردی
-
وزیراعظم نوازشریف کی جنید جمشید کے بیٹے، اسامہ وڑائچ کے والد کو الگ الگ فون ، تعزیت کا اظہار، مرحومین کیلئے مغفرت کی دعا
-
صدر مملکت ممنون حسین کو چینی ہم منصب کا فون
-
چین نے پاکستان کو آزاد تجارتی معاہدہ کے تحت مزید مراعات دینے سے انکار ،یف ٹی اے ٹو میں مختلف شعبوں میں مراعات دینے کو تیار
-
شیخ رشید نااہلی کیس
-
پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل دشمنی میں نہیں رہنا چاہتا ، عبدالباسط
-
وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پاکستان کو اقتصادی طور پر ترقی کرنے اور خو شخال بنانے کے لئے پر عظم ہے، احسن اقبال
-
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس
-
پاناما کیس کا مقدر یقینی موت ، کمیشن کی خواہش خودکشی ہو گی،ڈاکٹر طاہر القادری
-
یوٹیلیٹی سٹورزکا سولرہوم سسٹم،سولر لائٹس فراہم کرنیکا معاہدہ
-
عالمی بینک نے پاکستان کو قرضہ دینے کا ارادہ ترک کردیا
-
کرنسی بندش کا معاملہ، بھارتی صدر اپوزیشن پر برس پڑے
-
گوانتا ناموبے کیمپ کانگراں محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کا سربراہ منتخب
-
میانمار نے اپنے مزدوروں کو ملائیشیا جانے سے روک دیا
-
میانمر،سیکورٹی فورسزاورمسلح باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں اضافہ
-
امریکہ :20سال سے زائد عرصہ ایچ آئی وی /ایڈزکے بحران کے عروج پر،پہلی مرتبہ گزشتہ سال امریکہ میں عمرکی حدگرگئی
-
امریکہ اوربرطانیہ کے جاسوس اداروں کی ائیرفرانس سمیت تجارتی فضائی کمپنیوں پرمسافروں کے موبائل فون سے ڈیٹاچرانے کا انکشاف
-
نیوزی لینڈاپنی سرزمین سے نسلی جارحانہ الفاظ”نگہر“مٹادے گا
-
مجھے ٹیکسی ڈرائیور نے توہین آمیز اور اسلام فوبیا زبان میں ہراساں کیا ، امریکی مسلم رکن پارلیمنٹ کا الزام
-
امیدہے کہ منتخب صدرڈونلڈٹرمپ امریکہ ۔کیوباتعلقات میں بہتری لائینگے ، کیوبن سفیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.