خیبرایجنسی میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی

ہلاک دہشتگرد سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ سکیورٹی فورسز کا ممکنہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 28 جون 2023 17:47

خیبرایجنسی میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جون2023ء) سکیورٹی فورسز نے خیبرایجنسی میں دورانِ آپریشن ایک دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی کردیئے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔آپریشن میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک اور تین زخمی کر دیئے گئے۔ ہلاک دہشتگرد سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ سکیورٹی فورسز کا ممکنہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس سے قبل سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے عنایت قلعہ میں خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈر شافی سمیت 3 دہشتگرد ہلاک کردیئے، ہلاک دہشتگردوں سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوا ہے۔