اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ، ملزم گرفتار

منگل 20 ستمبر 2022 16:49

اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2022ء) اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور نچرس بھرے کیپسول نگل کر بحرین جانے والے ملزم کوگرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق خیبر ایجنسی کے رہائشی مٴْلزم نی110چرس بھرے کیپسول نگل رکھے تھے،ملزم کر اسپتال منتقل کرکے چرس بھرے کیپسول برآمد کرلئے گئے،ملزم سے برآمد کیپسولز سی636 گرام چرس برآمد کرلی گئی،ملزم خیبرایجنسی کا رہائشی ہے اور اسلام آبادنسے بحرین جا رہا تھا۔ حکام کے مطابق ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔