پنجاب حکومت کا بلدیاتی اداروں کو ڈپٹی کمشنرز اور کمشنرز کے ماتحت کرنے کا فیصلہ
آئندہ چند روز میں وزیراعلی شہباز شریف یورپ سے واپسی پر ڈی سی او کا عہدہ ختم کرنے کی سمری کی منظوری دینگے انگریز دور کے نظام میں تعینات ضلع بھر میں ڈپٹی کمشنر کا عہدہ بحال ہوجائیگا
اتوار 11 دسمبر 2016 13:07
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2016ء)حکومت نے پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں کو ڈپٹی کمشنروں اور کمشنروں کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں آئندہ چند یوم میں وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی یورپ سے واپسی پر صوبہ بھر میں ڈی سی او کا عہدہ ختم کرنے کی سمری کی منظوری دینگے اس طرح انگریز دور کے نظام میں تعینات ضلع بھر میں ڈپٹی کمشنر کا عہدہ بحال ہوجائیگا خبر راں ادارے کے مطابق سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف نے اپنے دور اقتدار میں کمشنر ‘ڈپٹی کمشنر‘ڈی آئی جی ‘ایس ایس پی پولیس کے عہدے ختم کرکے اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کرتے ہوئے ایک عینی ترمیم کے ذریعے ڈی سی او‘ڈی پی او ‘سی پی او‘ آر پی او کے عہدہ جن کے ساتھ افسر کا لیبل لگا تھا قائم کردیا اور ان تمام افسروں کو سٹی ڈسٹرکٹ ناظم کے ماتحت کیا گیا اب موجودہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے جنرل پرویز مشرف کے نظام کو آہستہ آہستہ ختم کرکے انگریز دور کے نظام کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق ضلع میں ڈپٹی کمشنر اور ڈویژن کی سطح پر کمشنر کو مکمل بااختیار بنا دیا جائیگا خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کی تمام میونسپل کارپوریشن کی کنٹرول اتھارٹی ڈویژن کے کمشنر ہوں گے اور اسی طرح ضلع کونسل‘میونسپل کمیٹیوں کی کنٹرول اتھارٹی ڈپٹی کمشنر ہوں گے ان بلدیاتی اداروں میں کئے گئے ہر قسم کے فیصلوں کیخلاف ڈپٹی کمشنر اور کمشنر کے پاس اپیل کی جاسکے گی میٹروپولٹین کارپوریشن لاہور برائے راست وزیراعلی پنجاب کے ماتحت ہوگی یہ امر قابل ذکر ہے کہ نئے بلدیاتی نظام نافذ ہونے کے بعد نہ ہونے کے برابر ہوگا اور نہ ہی ان اداروں کے سربراہوں کے پاس کوئی اختیار ہونگے کیونکہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کے اختیارات پہلے ہی مختلف ادارے بنا کر ان کو سونپ دیئے ہیں جن میں صفائی ستھرائی کے محکمہ کو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا نام دیکر اس کا ایک الگ بورڈ آف ڈائریکٹر اور ایم ڈی تعینات کردیا گیا ہے جبکہ شہر کی کار پارکنگ کیلئے بھی ایک الگ کمپنی بنادی گئی ہے اور اس کے سربراہ ایم ڈی مقرر کئے گئے ہیں جبکہ سرکاری عمارتوں کی تزئین وآرائش کیساتھ ساتھ باغوں اور پارکوں کی خوبصورتی کیلئے بھی ایک الگ اتھارٹی قائم کردی ہے بلدیاتی اداروں کے فوڈ انسپکٹر کے اختیارات کو بھی ختم کرکے پنجاب فوڈ اتھارٹی قائم کردی گئی جس کے ہر اضلاع میں دفتر موجود ہیں اب بلدیاتی اداروں کے پاس صرف ناجائز تجاوزات کے خاتمے پیدائشی سرٹیفکیٹ اور اموات کے سرٹیفکیٹ کیساتھ شہری علاقوں میں نئے تعمیر ہونے والے گھروں کے نقشوں کی منظوری دینا ہوگا جبکہ یونین کونسل کی سطح پر چیئرمین یونین کونسل اپنے اپنے علاقوں میں گلیوں اور سڑکات وغیرہ کی مخصوص کئے گئے فنڈز سے مرمت وغیرہ کراسکیں گے بلدیاتی اداروں کے بارے میں کوئی بھی شکایات شہری ڈپٹی کمشنر اور کمشنر کے پاس کرسکے گا جسکا فیصلہ حتمی ہوگا اس طرح میونسپل کارپوریشن ضلع کونسل میونسپل کمیٹیوں کے میئر‘چیئرمین وغیرہ کے پاس جو اختیارات جنرل (ر)پرویز مشرف سابق صدر کے دور میں تھے وہ اب نئے نظام کے تحت موجودہ بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو حاصل نہ ہونگے یہ امر قابل ذکر ہے سابق نظام میں ڈی پی او‘سی پی او کی اے سی آر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ناظم جو کہ منتخب نمائندہ ہوتا تھا اس کے ذمے تھا اب تمام اختیارات بیوروکریسی کے پاس چلے جائیں گے اسطرح نئے بلدیاتی ادارے ایک عضوتناصل بن کر رہ جائیں گے میئر اور چیئرمین ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سرکاری گاڑیاں اور تنخواہیں وغیرہ ماہانہ وصول کرسکیں گے
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 11 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
عدالتیں مکمل آزاد ہیں ، ہم کسی دباؤ کا شکار ہو کر فیصلے نہیں کرتیں: چیف جسٹس پاکستان
-
شریفوں کے جھوٹوں پرخصوصی دستاویزی فلم ملک بھر میں جاری کرنے کا فیصلہ
-
کسی کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے، دشمن کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینگے،ایئرچیف
-
حکومت کیلئے پاناما پیپرز اسکینڈل کبھی خطرہ تھا، نہ ہے اور نہ ہی ہوگا، مریم اورنگزیب
-
پانامہ لیکس پر میں انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھ رہا ہوں، اب غسل ہو رہا ہے، پھر جنازہ ہوگا اور دفنا دیا جائے گا‘ طاہر القادری
-
پانامہ پر کمیشن کا مطالبہ کرنیوالے عمران خان خود ہی سپریم کورٹ سے بھاگ گئے ‘ خواجہ آصف
-
ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ پی ڈی ڈبلیو سی پی نے ٹیسٹ آپریشن کا آغاز کردیا
-
وزیر اعظم نواز شریف امریکہ سے متعلق پالیسی میں تبدیلی لانے کے لئے کوشاں
-
لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ،
-
پنجاب حکومت کا بلدیاتی اداروں کو ڈپٹی کمشنرز اور کمشنرز کے ماتحت کرنے کا فیصلہ
-
عوام پانامہ کیس میں نئے انکشافات سے آگاہ کر نے کیلئے ملک گیر عوام رابط مہم شروع کی جا رہی ہے‘ شاہ محمود قریشی
-
جنید کی میت کی شناخت ممکن نہیں، ہمایوں جمشید
-
شام کی جنگ کا سیاسی حل ضروری ہے: اقوامِ متحدہ
-
امریکی انتخاب: ’روسی ہیکنگ‘ کی تحقیقات کا حکم
-
مصر :حضرت موسیٰ علیہ السلام کا اللہ سے ہم کلام ہونیوالامقام مصر میں دریافت
-
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چین پر تنقید
-
امریکی انتخابات میں روس نے مداخلت کر کے ڈونلڈ ٹرمپ کو جتوایا، سی آئی اے کا انکشاف
-
سولرسٹراٹس طیارہ پہلی مرتبہ 2018میں لانچ کردیا جائے گا،کمپنی کا اعلان
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور یوٹرن
-
بنگلا دیشی وزیر اعظم کا دورہ بھارت ملتوی،جنوری میں متوقع
-
امریکا نے افغان شہریوں کیلئے ویزوں کی تعداد میں توسیع کردی
-
ترکی شام کی سرحد پر دیوار 2017ء میں مکمل کرنے کیلئے پرعزم
-
افغان سکیورٹی فورسز کا خصوصی آپریشن، طالبان کیلئے فنڈز کی فراہمی کے ذرائع پیدا کرنے والے القاعدہ راہنما گرفتار ، وزارت داخلہ کا دعویٰ
-
گیمبیا پر بائیس سال سے حکومت کرتے لیڈر کا انتخابات میں شکست تسلیم کرنے سے انکار
-
بلغاریہ میں ٹرین میں دھماکہ، 4 افراد ہلاک، 25 زخمی، 20 عمارتیں مکمل طور پر تباہ
-
کراچی کے نجی ہوٹل میں آگ کیسے پھیلی ، تفصیلات منظر عام پر آگئیں
-
2017 کے آخر تک ریلوے ملازمین سروس سٹریکچر مکمل کر لیا جائے گا
-
پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں دھند نے ڈیرے جما لئے ،کوئٹہ و چمن میں ہلکی بارش
-
سانگلہ ہل،شادیوں کی بھر مار،مولوی حضرات کے ناز نخرے آسمان پر
-
پنجاب میں حالیہ غیر اعلانیہ اور طویل ترین لوڈشیڈنگ
-
کراچی، آپریشن کی رفتارسست ہونے کے بعدشہرمیں کالعدم تنظیمیں پھرفعال ہوناشروع ہوگئیں
-
سوات،پی ٹی آئی، اے این پی اور مسلم لیگ ن کے عہدیداران درجنوں یوتھ سمیت مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شامل
-
جاز نے انٹرنیٹ بیس ریٹ کم کر دئیے
-
کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی،سندھ اسمبلی میں پاس کردہ متنازعہ بل
-
لاہور، ولاد ت مصطفی کی خوشی میں 1162پاؤنڈ کا کیک کاٹا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.