خیبر پختونخوا میں 4 ہزار سکول چار دیواری سے محروم

سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے 2 ارب روپے مختص کئے گئے لیکن یہ پیسے کہاں لگے، اس کا بھی کچھ پتہ نہیں، رپورٹ

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2016ء)پشاور میں سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد سرکاری سکولوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کا اعلان تو کیا گیا لیکن دو سال گزر جانے کے باوجود اس فیصلے پر عملدرآمد نہ ہو سکا، صوبے کے چار ہزار کے قریب سکول ابھی بھی چار دیواری سمیت دیگر سہولیات سے محروم ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطا بق سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اداروں میں سکیورٹی بہتر بنانے کا اعلان کیا۔

سکولوں کی چار دیواری تعمیر کرنے اور سکیورٹی گارڈز تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا لیکن اس پر جزوی طور پر ہی عملدرآمد ہو سکا۔صوبے کے 3 ہزار 900 پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکول اب بھی چار دیواری سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے 2 ارب روپے مختص کئے گئے تھے لیکن یہ پیسے کہاں لگے، اس کا بھی کچھ پتہ نہیں۔

حکومت کا موٴقف ہے کہ 35 ہزار سکولوں میں سکیورٹی گارڈز کی تعیناتی بھی ممکن نہیں۔اپوزیشن بھی حکومتی دعووٴں کے برعکس نہ ہونے کے برابر سکیورٹی انتظامات پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ مختلف اضلاع میں گرلز سکولوں کی حالت زیادہ بری ہے جہاں بیشتر سکولوں میں چار دیواری تک نہیں ہے۔ بعض سکولوں میں خاردار تاریں نصب تو کی گئی ہیں لیکن وہ بھی پیرنٹس ٹیچرز فنڈز سے۔

متعلقہ عنوان :