سعودی عرب نے بنگلہ دیش سے پرندوں اورانڈوں کی درآمدات روک دی

جمعہ 17 فروری 2017 20:10

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ فروری ء):سعودی عرب کی وزارت ماحولیات ، پانی اور زراعت نے بنگلہ دیش سے پرندوں اور انڈوں کی برآمدات پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

جانوروں کی صحت کی عالمی تنظیم او ای آئی نے بنگلہ دیش میں برڈ فلو کی تصدیق بھی کردی ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت نے سعودی عرب میں جانوروں کی تمام تنظیموں کو حفاظتی اقدامات اٹھانے کے احکامات بھی جاری کردیے ہیں۔