انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹا ئون کے استغاثہ میں آئی جی پنجاب سمیت 14 ملزمان کو طلبی کے دوبارہ نوٹس جاری‘28 فروری کو طلب

ہفتہ 18 فروری 2017 00:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ فروری ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹا ئون کے استغاثہ میں آئی جی پنجاب سمیت 14 ملزمان کو طلبی کے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 فروری کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چودھری محمد اعظم نے ماڈل ٹان استغاثے کی سماعت کی۔

سماعت شروع ہوئی تو عدالت میں اے سی طارق منظور چانڈیو، ٹی ایم او علی عباس ایس پی عمر ورک، ایس پی معروف صفدر واہلہ، ایس پی فرخ رضا ڈی ایس پی رانا محمودالحسن، ڈی ایس پی خالد ابوبکر سمیت دیگر پولیس افسران پیش ہوئے جن کو عدالت نے حاضری لگانے کے بعد پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیادوران سماعت عوامی تحریک کے وکیل رائے بشیر احمد نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عدالت کو ملزمان کے سمن نہیں نکالنے چاہیے تھے بلکہ وارنٹ جاری کیے جاتے اس پر عدالت نے بتایا کہ جو ملزم تعمیل کرکے نہیں آئے گا اس کے وارنٹ نکال دیے جائیں گے عدالت کو بتایا گیا کہ اب تک 100 ملزمان پیش ہوچکے ہیں 4 پولیس اہلکار انتقال کرگئے ہیں جبکہ 9 ملزمان سانحہ ماڈل ٹان کیس میں گرفتارہیںآئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران کو بھیجے گئے سمن کی تعمیل نہیں ہوسکی اس پر عدالت نے دوبارہ سمن جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

آئندہ تاریخ پر پرائیویٹ استغاثہ اور پولیس کے چالان کی اکٹھی سماعت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :