ہنگری میں سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو محصور رکھنے کا قانون لاگو ہو گیا

بدھ 29 مارچ 2017 16:32

ہنگری (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)ہنگری میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست دینے والوں کو کنٹینرز پر مبنی رہائشی علاقوں میں محصور رکھنے والا قانون گزشتہ روز سے لاگو ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کے کمشنر برائے مہاجرت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس قانون کو یورپی بلاک کے ضوابط کے مطابق بنانے کی ضرورت ہے۔ ہنگری نے سربیا اور کروشیا کے ساتھ اپنی سرحدوں پر باڑ لگا دی ہے۔ اس باڑ کی تعمیر کے بعد ایسے مہاجرین کی تعداد انتہائی کم ہو گئی ہے جو ہنگری سے گزر کر جرمنی یا یورپ کے دیگر مغربی ملکوں تک جانے چاہتے ہیں۔