پاک فضائیہ کے سربراہ ، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے یومِ پاکستان پریڈ پر فلائی پاسٹ کی قیادت کی
پاکستان کی عظیم قوم کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان زندہ باد"،ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان
جمعہ 23 مارچ 2018 21:27
(جاری ہے)
قبل ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ یوم پاکستان پریڈ میں شریک پاک فضائیہ کی فارمیشن کی قیادت کے لیے پی اے ایف بیس مصحف پہنچے۔انہوں نے بیس پر موجود فضائی اور زمینی عملے سے ملاقات کی اور ان کے غیر معمولی عزم اورجذبے کو سراہا۔
ائیر چیف کے بعد، ائیر وائس مارشل عامر مسعود ، ائیر آفیسر کمانڈنگ، سنٹرل ائیر کمانڈ کی زیرِکمان، F-16 طیاروںکی فور- شپ -باکس فارمیشن سلامی کے چبوترے کے پاس سے گزری۔ F-16s کے فورا،ْ بعد ، F-17 Thunder طیاروں کی فارمیشن گزری جس کی کمان ونگ کمانڈر اسد کے پاس تھی جو قومی پرچم کے رنگوں میں رنگے ہوئے JF-17 Thunder طیارے میں محوِ پرواز تھے۔ اس کے بعد ونگ کمانڈر یاسر منہاس کی قیادت میں Mirage طیاروں کی فارمیشن نمودار ہوئی جن کے پیچھے F-7PG اور F-7P طیاروں کی فارمیشن نے بالترتیب ونگ کمانڈر احمد بلال میر اور ونگ کمانڈر احسن ریاض کی قیادت میں شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔ لڑاکا طیاروں کے علاوہ ، پاک فضائیہ کے فضائی نگرانی کر نے والے طیاروں نے بھی اس فلائی پاسٹ میں شرکت کی۔ پہلے Eagle-3 AWACS Karakoram طیارہ وینیو کے اوپر سے گزرا جسے ونگ کمانڈر فیصل نواز اڑا رہے تھے۔ جبکہ اس کے ساتھ ساتھ دو SAAB 2000 AEW&C طیاروں کی فارمیشن ونگ کمانڈر خیام عباس اور ونگ کمانڈر ایزد شہزاد کی قیادت میں محو پرواز تھی ۔بعد ازاں پاک فضائیہ کے کمبیٹ سپورٹ جہازوں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا ۔ فضاء سے فضاء میں ایندھن بھرنے والے دیو ہیکل طیارے IL-78 جسے ونگ کمانڈر زاہد اقبال اڑا رہے تھے، کے ساتھ دو C-130 ہر کولیس طیارے وینیو کے اوپر سے گزرے جن کی کمان ونگ کمانڈر سید نثار نبی اور ونگ کمانڈر عمران بابر کے ہاتھ میں تھی۔ اس شاندار پریڈ کی ایک اہم بات پاک فضائیہ میں حال ہی میں شامل کیے گئے آگسٹا ہیلی کاپٹرز کا فلائی پاسٹ تھا ۔ اس فارمیشن کی قیادت ونگ کمانڈر عرفان زیب نے کی۔ بعد ازاں پاک فضائیہ کے تربیتی اور لڑاکا طیاروں نے شاندار ائیرو بیٹکس کا مظاہرہ کیا ۔ پہلے نو K-8 طیاروں پر مشتمل شیر دل کے نام سے جانے جانیوالی فارمیشن افق پر قوس قزح کے رنگ بکھیرتی ہوئی نمودار ہوئی جس کی قیادت ونگ کمانڈر خالد متین کر رہے تھے ۔ حاضرین K-8 Advance Jet Trainer طیاروں کے کرتب دیکھ کر بہت محظوظ ہوئے اور انہوں نے تالیوں او ر ولولہ انگیز نعروں سے انہیں خوب داد دی۔ شیر دل ایروبیٹک ٹیم کی سنسنی خیز پر فارمنس کے بعد پاکستانی پرچم کے رنگوں سے مزین ملکی ساختہJF-17 Thunder طیارہ فضائی کرتب دکھانے کے لئے نمودار ہوا ، جسے سکواڈرن لیڈر ذیشان بریار اڑا رہے تھے۔ حاضرین اس بہترین لڑاکا طیارے جسے بلا شبہ فخرِ پاکستان کہا جاتا ہے کے شاندارکرتب دیکھ کر مبہوت رہ گئے۔ JF-17 Thunder کے بعد پاک فضائیہ کے لڑاکا طیار ے F-16 نے solo Aerobatics کا مظاہرہ کیا۔ طیارے کے ہواباز ونگ کمانڈر یاسر شفیق نے شاندار Aerobatics کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین کو مسحور کر دیا ۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں کا یہ شاندار فضائی مظاہرہ F-16 کے منظر سے غائب ہونے کے ساتھ ہی اختتام پزیر ہوگیا جوحاضرین کی پر جوش تالیوں کے شور میں آسمان کی وسعتوں میں گم ہو گیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 23 مارچ 2018 کی مزید خبریں
-
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ،اسلام آباد کے شکرپڑیاں گراؤنڈ میں مرکزی تقریب ،ْ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا اور فضائی کرتب ..
-
میرے ہوتے ہوئے باہراوراندر سےمارشل لاء نہیں آئےگا،جسٹس ثاقب نثار
-
سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کیخلاف سعودی عرب میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا
-
ترکی کا 57 ممالک کو ساتھ ملاکر سب سے بڑی اسلامی فوج بنانے کا فیصلہ
-
بیگم کلثوم نواز کی حالت انتہائی تشویشناک
-
تند و تیز تقریریں کرنے والی مریم نواز نے ہار مان لی
-
وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کا لندن سے ویڈیولنک کے ذریعے پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب
-
صدرپاکستان کامسلح افواج کے افسران اورجوانوں کیلئے ایوارڈزکا اعلان
-
سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملاقات
-
میئر کراچی وسیم اختر نے ایک بار پھر فاروق ستار کو بہادرآباد آنے کی دعوت دیدی
-
بٹ کوائن کے صارف ہوا جائیں ہوشیار ،بٹ کوائن پر عالمی پابندی کی تلوار لٹکنے لگی
-
ڈی سی گوجرانوالہ کی موت کے تانے بانے ن لیگ کے وزیر سے جا ملے، تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں
-
بر وقت اور شفاف عام انتخابات کو یقینی بنایا جائے ‘ ہم ملک کو قائداور اقبال کا پاکستان بنائیں گے : تحر یک انصاف
-
اہل اسلام قرآن مجید کو تجویدوقواعد کے ساتھ پڑھیں،انہیں اس کی برکات ملیں گی، مفتی منیب الرحمان
-
مارشل لا خواہ کسی بھی شکل میں ہو اسے مستردکرتے ہیں،سراج الحق
-
امریکا میں میں موجود پاکستانی سفارتخانے کا کارنامہ
-
پی آئی اے کے کچن شعبہ میں 2 ارب 58 کروڑ کرپشن
-
ترقی یافتہ ممالک میں رشوت، کرپشن اور منافقت کی سیاست نہیں چلتی، پرویز خٹک
-
گورنر سندھ نے 19 افراد میں سول ایوارڈز تقسیم کئے
-
کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل سے قبل بجلی کا بڑا بریک ڈاون
-
یوم پاکستان ، نیویارک پاکستان ہائوس میں پرچم کشائی کی تقریب ، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے قومی پرچم لہرایا
-
نگران وزیر اعظم کا فیصلہ آئینی طریقہ کار کے مطابق ہوگا،خلاف آئین کوئی چیز قابل قبول نہیں، موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور انتخابات وقت پر ہو ں گے، سیاست میں بات چیت کبھی بھی ختم نہیں ..
-
پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں ،یہ پاکستانی قوم کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے کہ پاکستان دہشت گردی سے پاک ہو رہا ہے اور امن کے اجالے نظر آ رہے ہیں،
-
لاہور،نواز شریف حکومتی مدت مکمل ہونے اور کرپشن ریفرنسز پر فیصلے آنے سے پہلے ملک چھوڑنا چاہتے ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری
-
پاکستان کے 78ویں یوم پاکستان کے موقع پر تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارا ت ،اردن کے ملٹری بینڈ ،پیرا شوٹرز ، اور ترکی ایئر فورس کے دستوں کی خصوصی شرکت
-
پاک فوج کے سربراہ نے کفایت شعاری اور سادگی کی ایک اور مثال قائم کردی
-
بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت کی انٹری ہونے والی ہے
-
ہماری ٹیم بھی جلد پاکستان کا دورہ کریگی ،ْ آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن
-
جاوید ہاشمی نے شیخ رشید کے جوڈیشل مارشل لاء کا بھانڈا پھوڑ دیا
-
وہی ایماندار جس کو” صادق اور امین “ ٹھہرایا گیا ہے،مریم نواز
-
نگران سیٹ اپ کیلئے نواز شریف سے نہیں بلکہ وزیر اعظم سے بات ہو گی‘ سید خورشید شاہ
-
کل کے بچے نوازشریف کی جرات کوآزمانا چاہتے ہیں،کیپٹن رصفدر
-
23 مارچ کے حوالے سے پریڈ، شاہد خاقان عباسی کو اٹھانے کے لیے آرمی چیف کو مداخلت کرنا پڑی
-
مریم نواز پارٹی کو بند گلی سے باہر لے کر آئی ہیں ،ْپرویز رشید
-
ملک میں اقتصادی ، معاشی بدحالی کا حکومت کو جواب دینا ہوگا ، شیری رحمن
-
رکشہ ڈرائیور کے پاس لائسنس ہونا لازمی ہے ،ْسپریم کورٹ نے چنگچی رکشہ کیس کا فیصلہ سنا دیا
-
اماراتی حکومت کی جانب سے یوم پاکستان پر دبئی کے برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگنے کا پروگرام اچانک منسوخ کردیا گیا
-
پاکستان 1947 نہیں بلکہ 1956 میں آزاد ہوا، معروف صحافی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، کئی حیران کن دعوے
-
مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضر حیات کو عوام نے بھرے مجمع میں شرمندہ کر دیا
-
لاہور ، ایل ڈی اے نیسابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ذاتی رہائش گاہ کے باہر کے حصے کو دوبارہ پارک میں شامل کرنے کیلئے کام شروع کر دیا
-
شہداء کی قربانیوں کے باعث آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ان قربانیوں کی وجہ سے ملک سے دہشت گردی ختم ہو رہی ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف
-
چوہدری نثار کے سیاسی مستقبل سے متعلق ن لیگی قیادت نے فیصلہ سنا دیا
-
عمان میں امریکی شخص کی جانب سے اسلام قبول کرلیا گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
-
چناب ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 70جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب
-
ایوانِ صدر میں خصوصی تقریب منعقد، صدر مملکت ممنون حسین نے یوم پاکستان کے موقع پر اہم شخصیات کو 58ملٹری اور 73سول ایوارڈز دئیے
-
حکومت ایمنسٹی سکیم متعارف کرانے کے لیے تیار ہے، بہت جلد ہی پیش کی جائے گی
-
الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات وصول کرنے کے لئے سہولت مرکز ہفتہ اور اتوار کو کھلا رہے گا
-
خیبرپختونخواہ کی بڑی سیاسی جماعت کو باقاعدہ طورپر تحریک انصاف میں ضم کردیاگیا
-
لاہور ، خون سفید ہو گیا رسم مہندی کی تقریب کے دوران بھائی نے چھریوں سے پے درپے وار کر کے دوسرے کو موت کے گھاٹ اتار دیا
-
پاک فضائیہ کے سربراہ ، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے یومِ پاکستان پریڈ پر فلائی پاسٹ کی قیادت کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.