الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات وصول کرنے کے لئے سہولت مرکز ہفتہ اور اتوار کو کھلا رہے گا

جمعہ 23 مارچ 2018 18:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 23 مارچ 2018ء) الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات وصول کرنے کے لئے سہولت مرکز ہفتہ اور اتوار کو کھلا رہے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملک میں نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات موصول کرنے کے لئے الیکشن کمیشن میں قائم سہولت مرکز ہفتہ وار تعطیل کے باوجود ہفتہ اور اتوار کو کھلا رہے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی وصولی 3 اپریل تک جاری رہے گی۔