سعودی عرب ، سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹ ہرگز مت لگائےحکام نے 5 سال جیل کی سزا اوربھاری جرمانے کی سزا کا اعلان

پیر 16 اپریل 2018 16:06

جازان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 16 اپریل 2018ء) سعودی عرب نے ریاست کے خلاف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مواد پوسٹ کرنے والوں کے خلاف سزاوں کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

معروف سعودی وکیل عبدالکریم القاضی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کسی طرح کا مواد ویڈیو کلپس یا تصاویر یا معلومات شائع کرنا جرم ہے ۔

عبدالکریم القاضی نے مزید کہا کہ آج کل ریاست بھر میں بہت سے افراد اس غلطی کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔ اس لیے اِن افراد کے خلاف سخت کاروائی کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جسکے مطابق ریاستی مفاد کے خلاف سماجی رابطوں پر پوسٹ کرنے والوں کو 5 سال جیل کی سزا کے ساتھ 2،000 درہم جرمانے کی سزا سنائی جائے گی ۔