اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام کرنے والی ایک کرین کے گرنے سے کرین تلے آکر ایک پنتیس سالہ شہری جاں بحق

منگل 17 اپریل 2018 20:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 17 اپریل 2018ء) حاجی کیمپ کے قریب اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام کرنے والی ایک کرین کے گرنے سے کرین تلے آکر ایک پنتیس سالہ شہری جاں بحق ہوگیا بتایاگیا ہے کہ متوفی حاجی کیمپ کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اچانک اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام کرنے والی کرین نیچے آن گری جس کے تلے دب کر پنتیس سالہ شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی ہے تاہم پولیس نے حادثہ قرار دیدیا۔

متعلقہ عنوان :