راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی

مسافر بس حویلی آزاد کشمیر سے لاہور جا رہی تھی، ڈاکووٴں نے کہوٹہ روڈ پر ناکہ لگا کر مسافروں سے لوٹ مار شروع کر دی

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 25 اپریل 2024 17:03

راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ..
راولپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اپریل2024 ء) راولپنڈی کے کہوٹہ روڈ پر مسافر بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق جبکہ بس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا، مسافر بس حویلی آزاد کشمیر سے لاہور جا رہی تھی، ڈاکووٴں نے کہوٹہ روڈ پر ناکہ لگا کر مسافروں سے لوٹ مار شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابقپولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں ڈاکووٴں نے ناکا لگا کر ایک بس میں لوٹ مار کی واردات کی۔

مسافر بس فارورڈ کہوٹہ آزاد کشمیر سے لاہور جا رہی تھی۔ ڈرائیور نے رات گئے اصل روٹ کو چھوڑ کر شارٹ روٹ لینے کی کوشش، جہاں ڈاکووٴں نے ناکا لگا رکھا تھا۔ ڈاکووٴں نے موقع پر پاکر گاڑی کو گھیر لیا اور بس میں چڑھ کر مسافروں سے نقدی، موبائل فون چھین لئے۔واردات کے دوران ایک مسافر نے ڈاکو کو دبوچ لیا۔

(جاری ہے)

جس پر ڈاکوﺅںکے ساتھیوں نے فائرنگ شروع کردی، جس سے ایک مسافر جو سرکاری اہل کار بتایا جاتا ہے جاں بحق ہوگیا جب کہ بس کا ڈرائیور پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

ڈاکو لوٹ مار کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او کہوٹہ انسپکٹر عزیز اسلم نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ جاں بحق مسافر کی لاش اور زخمی ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل شہر قائد کراچی میں ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے راہگیر شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔

پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی تھی۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاو¿ن میں موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو شہری کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران مزاحمت پر فائرنگ کر دی تھی گولیاں لگنے سے راہگیر جاں بحق ہو گیا، مرنے والے شہری کی شناخت نصیب خان کے نام سے ہوئی تھی۔فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے لواحقین کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی تھی۔