آلوبخارامیں موجود اینٹی آکسیڈنٹس شوگر اورکینسرکے علاج میں معاون ہیں،ماہرین

بدھ 23 مئی 2018 12:34

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 23 مئی 2018ء)ماہرین غذائیت نے کہاہے کہ آلوبخارامیں موجود اینٹی آکسیڈنٹس شوگر‘کینسر‘موٹاپے‘ عمل انہضام سمیت دیگر بیماریوں کے علاج میں بھرپورمدد فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین صحت کا کہناہے کہ آلو بخارامختلف وٹامنز اور منرلزکاخزانہ ہے جس میں وٹامن اے‘ سی‘ کے‘ای‘ بی ون‘ بی ٹو‘ بی تھری ‘بی سکس کے علاوہ پوٹاشیم ‘ فلورائیڈ‘ فاسفورس‘ میگنیشیم‘آئرن‘ کیلشیم اورزنک جیسی معدنیات بھی شامل ہوتی ہیں جو انسانی جسم کیلئے ازحد مفیدہیں اورمختلف بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :