شریف خاندان کے افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے کابینہ کی سب کمیٹی کا اجلاس (آج) ہوگا

بدھ 13 جون 2018 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 13 جون 2018ء) شریف خاندان کے افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ، شریف خاندان کے افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے کابینہ کی سب کمیٹی کا اجلاس (آج) بدھ کو ہوگا ۔

(جاری ہے)

تین رکنی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت نگران وزیر داخلہ کریں گے ،تین رکنی کمیٹی سابق وزیر اعظم نواز شریف،مریم نواز،کیپٹن ر صفدر،کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق اپنی سفارشات مرتب کرے گی،وزارت داخلہ نے شریف خاندان کے افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے کیس کابینہ کمیٹی کو ارسال کر دیا ہے ،نیب نے ملزمان کے بیرون ملک فرار ہونے کے خدشے کے باعث نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی ہے۔

شریف خاندان کے افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نیب کی جانب سے دوسری بار وزارت داخلہ کو درخواست کی گئی ہے گزشتہ ماہ مسلم لیگ کی حکومت نے نیب کی درخواست پر عمل در آمد نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق نگران حکومت شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے سکتی ہے۔