مسجد الحرام میں رواں ماہ کے دوران تیسرے شخص نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

منگل جون 15:30

مکہ المکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل جون ء)مسجد الحرام میں رواں ماہ کے دوران تیسرے شخص نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک شخص نے مسجد الحرام کی چھت سے اس وقت چھلانگ لگائی جب وہاں لوگ عبادت میں مصروف تھے، خودکشی کرنے والا شخص بنگلا دیش کا شہری ہے۔حکام کے مطابق مسجد میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ واقعہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ خودکشی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس شخص کو چھت سے چھلانگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ مسجد الحرام میں رواں ماہ خودکشی کا یہ تیسرا واقعہ ہے، اس سے قبل 9 جون کو فرانسیسی اور 16 جون کو سوڈانی شہری نے خودکشی کی۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments