پنجاب کی نگران کابینہ میںخاتون وزیر کی شمولیت کا امکان

کابینہ کے ممبران کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ ‘ذرائع

جمعہ جون 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جون ء) پنجاب کی نگران کابینہ میںخاتون وزیر کی شمولیت کا امکان، مشترکہ فیصلے کے بعد کابینہ کے ممبران کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب کی نگران کابینہ میں اس وقت دس وزرا ہیں جو مختلف محکموں میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے مشترکہ فیصلے کے بعد کابینہ کے ممبران کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت خواتین امور میں ماہر خاتون کی تلاش کی جارہی ہے۔ بتایا گیاہے کہ نگران کابینہ کو اس سلسلے میں ٹیکنوکریٹ خاتون کی تلاش ہے جس کا نام آئندہ چند روز میں فائنل کر لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments