پی ایم ڈی سی نے کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسزکوہاٹ کی رجسٹریشن کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

پیر 19 نومبر 2018 23:20

پشاور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز(کڈز) کوہاٹ کی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ساتھ رجسٹریشن کادیرینہ مسلئہ حل ہوگیا۔پی ایم ڈی سی اور وفاقی وزارت صحت ،ریگولیشنز زاینڈ کوآرڈینیشنزاسلام آباد کی جانب سے گزشتہ روز کڈز کی رجسٹریشن کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے سے جنوبی اضلاع کے واحد ڈینٹل کالج کے سینکڑوں طلباء وطالبات اور ان کے والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

واضح رہے کہ کڈز جو خیبر پختونخوا کے گیارہ جنوبی اضلاع کا واحد پبلک سیکٹر ڈینٹل کالج ہے کا پچھلے پانچ سالوںسے پی ایم ڈی سی کے ساتھ رجسٹریشن کا دیرینہ ایشوچلا آرہا تھا جس کے باعث یہاں کے سینکڑوں فارغ التحصیل اور زیر تعلیم طلباء وطالبات کا مستقبل دائو پر لگا ہواتھا جنہیںپی ایم ڈی سی کے ساتھ رجسٹریشن نہ ہونے کے باعث جہاں ہائوس جاب کی تنخواہیں نہیں مل رہی تھیں وہاں انہیں ایف سی پی ایس ٹریننگ اور روزگار کی دستیابی میں بھی قانونی پیچیدگیوں اور مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا تھالہٰذا اس سینکڑوں طلباء وطالبات کے مستقبل سے وابستہ اس سنگین مسئلے کو یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید نے بطور چیلنج قبول کیا اور پچھلے چند ماہ کی شبانہ روز کوششوں کے نتیجے میں کڈز کی نہ صرف پی ایم ڈی سی کے ساتھ رجسٹریشن کادیرینہ مسئلہ ہو گیا ہے بلکہ وفاقی وزارت صحت ،ریگولیشنز زاینڈ کوآرڈینیشنزاسلام آباد نے رجسٹریشن کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کرکے ان سینکڑوں طلباء وطالبات کی ہائو س جاب تنخواہوں،ایف سی پی ایس ٹریننگ اور روزگار کاراستہ بھی ہموار کر دیا ہے جس پر کالج کے طلباء وطالبات،فیکلٹی،والدین اور منتخب نمائیندوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر کڈز کو صوبے کامعیاری ڈینٹل کالج بنانے کے لئے اپنی کوششیں اسی طرح جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء کے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید نے کڈز کی پی ایم ڈی سی کے ساتھ رجسٹریشن کا دیرینہ مسلئہ حل ہونے پرپی ایم ڈی سی انتظامیہ بالخصوص کونسل کے صدر جسٹس (ریٹائرڈ)میاں شاکر اللہ جان کا شکریہ ادا کیا ہے اورمتعلقہ طلباء وطالبات اور ان کے والدین کومبارک با ددیتے ہوئے کہاہے کہ کڈز کی پی ایم ڈی سی کے ساتھ رجسٹریشن سے جہاں طلباء وطالبات کو ڈینٹل علوم میں تدریس کے جدید مواقع دستیاب ہونگے وہاں صوبے کے جنوبی اضلاع کے لوگوں کو دانتوں کے امراض کی تشخیص اور علاج معالجے کی بہترین سہولیات بھی میسرہونگی۔

انہوں نے کہا کہ کڈز میں بین الاقوامی معیارکی 75 ڈینٹل چیئرز کی تنصیب کے علاوہ مطلوبہ سٹاف کی تعیناتی کو ہنگامی بنیادوں پر بطور چیلنج قبول کیا گیا جس کے نتیجے میں حال ہی میں ہونے والے پی ایم ڈی سی کی انسپکشن وزٹ میں کالج کو 1000میں سے 902نمبروں کا ملنا اس بات کا ثبوت ہے کہ کے ایم یو نہ صرف کڈز کوبلکہ یونیورسٹی کے تمام ذیلی اداروں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کیمپس منیجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کا افتتاح کر دیا‘ڈائریکٹر ..

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کیمپس منیجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کا افتتاح کر دیا‘ڈائریکٹر ..

اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی

اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پرائیویٹ ماسٹرز ضمنی امتحانات کے فارم جمع کروانے کےلئے شیڈول کا اعلان ..

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پرائیویٹ ماسٹرز ضمنی امتحانات کے فارم جمع کروانے کےلئے شیڈول کا اعلان ..

پنجاب یونیورسٹی نے ایم بی اے اور ایم ایس سی آئی ٹی کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب یونیورسٹی نے ایم بی اے اور ایم ایس سی آئی ٹی کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد( کل) ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد( کل) ہوگی