تعلیمی اداروں میں قرآن مجید ترجمے کے ساتھ پڑھانے کی قرار داد کی منظوری خوش آئند ہے ،محمد حسین محنتی

جمعرات 16 جولائی 2020 23:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2020ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں قرآن مجید ترجمے کے ساتھ پڑھانے کے حوالے سے قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر قرار داد کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ مرکزی و صوبائی حکومتیں اس پر عمل درآمد کر کے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ قرآن اللہ کی کتاب اور پوری انسانیت کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ تعلیمی اداروں میں قروآن پاک کا اردو ترجمہ پڑھنے سے آنے والی نسلوں کیلئے علم کے راستے کھلیں گے۔ پاکستان اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا۔ جس کیلئے لاکھوں لوگوں نے ہجرت اور اپنی جان و مال کی قربانی دی تھی مگر بد قسمتی سے قیام پاکستان سے ابتک برسر اقتدار آنے والے حکمرانوں کی اکثریت نے قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کو پسے پشت رکھ کر غیروں کی غلامی اور ذاتی مفادات کی تکمیل کی۔

(جاری ہے)

آج اسی پاکستان میں جہاد اور اسلام کا نام لینا جرم بن گیا ہے۔ جہاں پر مندر گرجا گھر چرچ سینیما گھر اور بے حیائی کے فروغ کی مکمل آزادی ہے مگر مسجد و مدرسہ بنانے پر پابندی ہے۔ ریاست مدینہ طرز حکومت قیام کی دعویدار پی ٹی آئی حکومت میں بھی اسلامی اسباق نکالے گئے۔ جہاد سے متعلق آیات حذف کی گئی ہیں۔ امہات المومنین کے بارے میں اسباق خارج کئے گئے ہیں۔

دارالحکومت اسلام آباد میں حکومتی خرچ پر مندر تعمیر اور قدیم مسجد کو شہید کردیا گیایہ صورتحال پوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ صوبائی امیر نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قرارداد قابل تحسین ہے ، صوبائی و مرکزی حکومتیں اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں کیونکہ یوں تو پاکستانی قومی اسمبلی نے پہلے بھی بہت سی قراردادیں منظور کی ہیں مگر ان پر عمل نہیں ہوسکا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی کیئرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام جاب فیئر کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کیئرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام جاب فیئر کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی، آگاہی درمیان معاہد ہ

پنجاب یونیورسٹی، آگاہی درمیان معاہد ہ

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی کا  بیچلر آف فائن آرٹس کے امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی کا بیچلر آف فائن آرٹس کے امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی، کیریئر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام جاب فیئر کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی، کیریئر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام جاب فیئر کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کیئرئیرکونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام جاب فیئر کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کیئرئیرکونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام جاب فیئر کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی، آگاہی درمیان معاہد ہ

پنجاب یونیورسٹی، آگاہی درمیان معاہد ہ

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

مہران یونیورسٹی اور ھیک سندھ کی جانب سے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام تحت اساتذہ کی تربیت کیلئے پانچ روزہ ..

مہران یونیورسٹی اور ھیک سندھ کی جانب سے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام تحت اساتذہ کی تربیت کیلئے پانچ روزہ ..

آغا خان یونیورسٹی سینٹر فار انوویشن ان میڈیکل ایجوکیشن کی کراچی اور نیروبی میں تاریخی سیمپیکٹ 2024 کانفرنس ..

آغا خان یونیورسٹی سینٹر فار انوویشن ان میڈیکل ایجوکیشن کی کراچی اور نیروبی میں تاریخی سیمپیکٹ 2024 کانفرنس ..

ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے تربیت یافتہ اور پیشہ وارانہ افرادی قوت ناگزیر ہے ،وائس چانسلر ..

ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے تربیت یافتہ اور پیشہ وارانہ افرادی قوت ناگزیر ہے ،وائس چانسلر ..

زرعی یونیورسٹی کو اپنی تعلیم و تحقیق سے صوبہ کی ترقی میں  کردار ادا کرنا ہو گا،گورنر خیبرپختونخوا  کا ..

زرعی یونیورسٹی کو اپنی تعلیم و تحقیق سے صوبہ کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہو گا،گورنر خیبرپختونخوا کا ..