جامعات میں انفرادی یا گروپ بناکر ریسرچ کرنے کے کام کو اہمیت دی جائے،ڈاکٹر شوکت وصی

جمعہ 9 اکتوبر 2020 16:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2020ء) یونیورسٹی کے اساتذہ کے لئے ریسرچ ورک کرنا بہت ضروری ہوتا ہے جس کے شروع کرنے پہلے اپنے حدف کا تعین کرنا چاہیے، پھر جب تحقیقی کام آگے بڑھتا ہے تو آپ اپنی منزل پر پہنچ جاتے ہیں اور مسلہ کی حقیقت واضح ہوجاتی ہے، ریسرچ انفرادی اور گروپ کی شکل میں بھی کی جاسکتی ہے،کسی بھی تحقیقی کام کرنے کے لئے سپر وائیزر کی بڑی اہمیت ہوتی ہے جس سے مسلسل رابطہ میں رہنا بہت ضروری ہوتا ہے ، ان کے ساتھ بہت سوچ سمجھ کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہیے اور انکی رائے کو اہمیت دی جانی چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی(ماجو) کی کمپیوٹنگ فیکلٹی کے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر شوکت وصی نے گزشتہ روز یونیورسٹی کیمپس میں انٹر ایکٹیو،انٹییلیجنس نیچرل لرننگ پروگرام۔

(جاری ہے)

سی ایل سی ریسرچ گروپ ،ماجو کمپیوٹر سائینس کے شعبہ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کمپیو ٹر سائینس کے شعبہ کے اساتذہ ڈاکٹر تفسیر احمد، ڈاکٹر نصیر اعجاز،سید- سرمد علی اور ڈاکٹر خلیق الرحمان رازی نے بھی خطاب کیا ۔

ڈاکٹر شوکت وصی نے ریسرچ اسکالرز پر زور دیا کہ وہ ریسرچ کانفرنسوں میں شرکت کریں اور وہ جس موضوع پر تحقیق کررہے ہیں اس سے متعلق مواد حاصل کرنے کے لئے عالمی ریسرچ جرنلز کا بھی باقاعدگی سے مطالعہ کی عادت ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں اپنا ایک ریسرچ جرنل بھی بہت جلد شائع کرنے کے لئے کام کیا جارہا ہے۔قبل ازیں اجلاس کے آغاز پرکمپیوٹر سائینس کے شعبہ کے ایسو سی ایٹ پروفیسر، ڈاکٹر تفسیر احمد نے کمپیوٹنگ کے شعبہ میں تحقیقی سرگرمیاں جاری رکھنے کے معاملات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انٹر ایکٹیو انٹیلیجنس نیچرل لرننگ پروگرام کے تحت اساتذہ اور طلبہ کو مل کر کام کرنا چاہیے اور اس سلسلے میںکمپیوٹر سائینس کے دوسرے شعبوں میں بھی ریسرچ گروپ بنائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے شعبوں میں نہ صرف لینگویج پراسسنگ کے ماڈل بنانے ہیں بلکہ ھیومن کمپیوٹر انٹر ایکشن کے ذریعے ان ماڈلز اور کمپیوٹر کا استعمال عام لوگوں کے لئے بھی آسان بنایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے اعلیٰ معیار کے ریسرچ جرنلز کا مطالع کرنا بہت ضروری ہے اور اس ضمن میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) کے منظور شدہ جرنلز بھی دستیاب ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ پری ٹرینڈ ماڈلز میں ہر زبان میں بے انتہا ڈیٹا دستیاب ہے جس سے فائیدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پشاو ر میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس ختم

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پشاو ر میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس ختم

یونیورسٹی آف ہری پور کی مرکزی انتظامی کمیٹی کا اجلاس، تیسرے کانووکیشن کی تیاریوں کا جائزہ

یونیورسٹی آف ہری پور کی مرکزی انتظامی کمیٹی کا اجلاس، تیسرے کانووکیشن کی تیاریوں کا جائزہ

خیبر پختونخوابورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے حالیہ میٹرک بورڈ امتحانات کی شفافیت کے حوالے سے کئے ..

خیبر پختونخوابورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے حالیہ میٹرک بورڈ امتحانات کی شفافیت کے حوالے سے کئے ..

وائس چانسلرپنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی کرغزستان کے اعزازی قونصلر مہر کاشف یونس سے ملاقات، ..

وائس چانسلرپنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی کرغزستان کے اعزازی قونصلر مہر کاشف یونس سے ملاقات، ..

سندھ بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

سندھ بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد  کی جانب سے نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا ..

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کی جانب سے نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا ..

اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2023ء میں پیش کئے گئےپروگرامز کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری ..

اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2023ء میں پیش کئے گئےپروگرامز کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری ..

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد واہڈیاں میلے کا انعقاد کیا گیا

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد واہڈیاں میلے کا انعقاد کیا گیا

جی سی یو ڈرامیٹکس کلب اور اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے تعاون پر اتفاق

جی سی یو ڈرامیٹکس کلب اور اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے تعاون پر اتفاق

جی سی یو ڈرامیٹکس کلب اور اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے تعاون پر اتفاق

جی سی یو ڈرامیٹکس کلب اور اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے تعاون پر اتفاق

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف انرجی اینڈ انوائرمنٹل انجینئرنگ کے زیرا ہتمام سیمینار

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف انرجی اینڈ انوائرمنٹل انجینئرنگ کے زیرا ہتمام سیمینار

پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاںجاری کر دی

پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاںجاری کر دی