مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور بیت المال پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

بیت المال پاکستان کی تعاون سے جامعہ مہران کے کل 50 ذہین اور ضرورتمند طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ دی جائیں گی

جمعرات 17 جون 2021 22:22

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور بیت المال پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، معاہدے پر جامعہ مہران کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمداسلم عقیلی اور بیت المال پاکستان کے مینیجنگ ڈائریکٹر ملک ظہیر احمد کھوکھر نے دستخط کئے، معاہدے کے مطابق بیت المال پاکستان کی تعاون سے جامعہ مہران کے کل 50 ذہین اور ضرورتمند طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ دی جائیں گی، اسکالرشپ کے لئے بیچلرز، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے والے طالبعلم اور اسکالرز شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

جامعہ مہران کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ جامعہ مہران کی شفافیت، بہتر تعلیمی معیار اور ساکھ کی وجہ سے نہ صرف ادارے بلکہ مخیر خاندان اور افراد بھی جامعہ مہران کو اسکالرشپ مہیا کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بیت المال پاکستان ان میں ایک اور اضافہ ہے، انہوں نے کہا کہ جامعہ مہران کے ضرورت مند اور ذہین طالبعلموں کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ایم ڈی بیت المال پاکستان ملک ظہیر احمد کھوکھر نے بھی جامعہ مہران کی شفافیت، بہتر رینکنگ اور اسکالرشپ پالیسی کی تعریف کی، معاہدے کی تقریب میں جامعہ مہران کے اسٹوڈنٹس فنانشل ایڈ آفس کے فوکل پرسن ڈاکٹر عامر محمود سومرو، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرس ڈاکٹر تنویر پھلپوتو اور بیت المال پاکستان کے افسران بھی شریک ہوئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کیمپس منیجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کا افتتاح کر دیا‘ڈائریکٹر ..

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کیمپس منیجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کا افتتاح کر دیا‘ڈائریکٹر ..

اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی

اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پرائیویٹ ماسٹرز ضمنی امتحانات کے فارم جمع کروانے کےلئے شیڈول کا اعلان ..

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پرائیویٹ ماسٹرز ضمنی امتحانات کے فارم جمع کروانے کےلئے شیڈول کا اعلان ..

پنجاب یونیورسٹی نے ایم بی اے اور ایم ایس سی آئی ٹی کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب یونیورسٹی نے ایم بی اے اور ایم ایس سی آئی ٹی کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد( کل) ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد( کل) ہوگی