علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2013ء میں پیش کئے گئے بیچلر پروگرامز )بی اے( کے فائنل امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا

بدھ 20 اگست 2014 18:39

اسلام آبا) اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء ( علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2013ء میں پیش کئے گئے بیچلر پروگرامز )بی اے( کے فائنل امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا ۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹر علی اصغر چشتی نے آج جمعتہ المبارک 15۔اگست 2014ء کو یونیورسٹی کے کمپیوٹر سیکشن میں کمپیوٹر کا بٹن دبا کربی اے پروگرام کے نتائج کااعلان کردیاہے۔

نتائج کے اعلان کے موقع پر کنٹرولر امتحانات  ڈاکٹر حامد خان نیازی  اسسٹنٹ کنٹرولر  نسرین ملک  کمپیوٹر انچارج شبنم این شاہد  چئیرمین سپیشل ٹاسک گروپ (STG)  پروفیسر ڈاکٹر عبدالحفیظ اور ماجد رشید  چئیرمین کول ایم بی اے /ایم پی اے بھی موجود تھے۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق بی اے امتحان کے لئے ملک بھر میں 577۔

(جاری ہے)

امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔

بی اے پروگرام کے امتحان میں طلبہ کو تعداد دو لاکھ چوبیس ہزار دو سو چھبیس (2,24,226) تھی جبکہ کورس وائز تعداد چھ لاکھ ترہتر ہزار ایک سو ستاسی (6,73,187) تھی۔ڈاکٹر نیازی نے کہا کہ بی اے پروگرامز کے نتائج یونیورسٹی کے ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کر دئیے گئے ہیں اور تمام امیدواروں کو ان کے دئیے گئے پتوں پر ڈاک کے ذریعہ رزلٹ کارڈز بھی ارسال کئے جارہے ہیں۔

ڈاکٹر نیازی نے کہا کہ سمسٹر خزاں 2013ء کے نوے فیصد(90%)نتائج کا اعلان مقررہ شیڈول سے پہلے ہی کردیا گیا ہے جسمیں پی ٹی سی  سی ٹی  اے ٹی ٹی سی  بی ایڈ  میٹرک اور ایف اے پروگرامز شامل ہیں اور تمام پروگراموں کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے گئے ہیں جبکہ پوسٹ گریجویٹ پرگراموں سمیت باقی تمام نتائج کا اعلان سمسٹر خزاں 2014ء کے جاری داخلوں کی آخری تاریخ 5۔

ستمبر 2014ء سے پہلے پہلے کردیا جائے گا۔ وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹر علی اصغر چشتی نے شعبہ امتحانات اور کمپیوٹر سیکشن کے تمام کارکنوں کو مقررہ شیڈول سے پہلے نتائج کے اعلان پر مبارکباد دی اور کہا کہ سمسٹر خزاں 2014ء کے جاری داخلوں کے آخری تاریخ سے تین ۔چاری ہفتے پہلے گذشتہ سمسٹر کے نتائج کے اعلان سے یونیورسٹی کے جاری طلبہ کو اگلے پروگراموں میں داخلے کے لئے مناسب وقت دستیاب ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم ورک  مشاورت اور بہتر منصوبہ بندی سے یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات اور شعبہ داخلہ کی کارکردگی اور نظام میں بہتری آئی ہے جس کے نتیجے میں یقینا طلبہ کا یونیورسٹی پر اعتماد میں اضافہ ہوگا۔پروفیسر ڈاکٹر عبدالحفیظ اور ماجد رشید نے مقررہ شیڈول سے پہلے نتائج کے اعلان پر کنٹرولر امتحانات  کمپیوٹر انچارج اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ شیڈول کے مطابق اہداف حاصل کرنے پر یونیورسٹی کی نیک نامی ہوگی جس سے یونیورسٹی کے داخلوں کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سرکاری سکولوں میں 19 لاکھ بچوں کی جعلی انرولمنٹ کا انکشاف

سرکاری سکولوں میں 19 لاکھ بچوں کی جعلی انرولمنٹ کا انکشاف

یو ای ٹی لاہور میں پہلا پاک پولیمر سمپوزیم 2024ء

یو ای ٹی لاہور میں پہلا پاک پولیمر سمپوزیم 2024ء

پنجاب یونیورسٹی کا133واں جلسہ عطائے اسناد کل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کا133واں جلسہ عطائے اسناد کل ہوگا

اوپن یونیورسٹی میں ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز کی 37ویں سالانہ عالمی کانفرنس 15    اکتوبر  سے ..

اوپن یونیورسٹی میں ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز کی 37ویں سالانہ عالمی کانفرنس 15 اکتوبر سے ..

کراچی: میٹرک کا ریاضی کا پرچہ شروع ہونے سے قبل آؤٹ

کراچی: میٹرک کا ریاضی کا پرچہ شروع ہونے سے قبل آؤٹ

اوپن یونیورسٹی میں ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز کی 37ویں سالانہ عالمی کانفرنس 15 سے  اکتوبر  سے ..

اوپن یونیورسٹی میں ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز کی 37ویں سالانہ عالمی کانفرنس 15 سے اکتوبر سے ..

یو ای ٹی لاہور میں پہلے پاک پولیمر سمپوزیم کا انعقاد

یو ای ٹی لاہور میں پہلے پاک پولیمر سمپوزیم کا انعقاد

کراچی: میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر ناصر شاہ کا نوٹس

کراچی: میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر ناصر شاہ کا نوٹس

لاہور ہائیکورٹ نے طالبات کے امتحانی مراکز گھروں سے دور بنانے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کر دیا

لاہور ہائیکورٹ نے طالبات کے امتحانی مراکز گھروں سے دور بنانے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کر دیا

پنجاب یونیورسٹی کا133واں جلسہ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کا133واں جلسہ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

زرعی یونیورسٹی پشاور اور اکوڑہ سیڈز کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادشت پر دستخط ہوگئے

زرعی یونیورسٹی پشاور اور اکوڑہ سیڈز کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادشت پر دستخط ہوگئے

زمین سے ٹکرانے والا طاقتور جیو میگنیٹک طوفان پوری دنیا میں بجلی کی بندش کا باعث بن سکتا ہے.امریکی ادارے ..

زمین سے ٹکرانے والا طاقتور جیو میگنیٹک طوفان پوری دنیا میں بجلی کی بندش کا باعث بن سکتا ہے.امریکی ادارے ..