یونیورسٹی آف مسوری امریکا اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز تعلیم و تحقیق میں تعاون کریں گی: معاہدہ طے پا گیا

بدھ 27 مارچ 2024 21:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) یونیورسٹی آف مسوری امریکا اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز تعلیم و تحقیق میں تعاون کریں گی: معاہدہ طے پا گیا، اس سلسلے میں آج پی آئی این ایس کے ایڈیٹوریم میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ یونیورسٹی آف میسوری امریکہ کے مندوب پروفیسر مائیکل اور پروگرام ڈائریکٹر پروفیسر فرحان اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنز پروفیسر آصف بشیر نے امریکہ میں پاکستان کے نوجوان نیورو سرجنز کے لیے تربیتی مواقع کے لیے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کیے۔

اس موقع پر پروفیسر مائیکل نے کہا کہ پاکستان کے نیورو سرجنز قابل ہیں اور وہ امریکہ میں اچھے عہدوں پر تعینات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام پاکستانی نیورو سرجنز کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ امریکہ سے تربیت حاصل کریں اور پھر اپنے ملک کی خدمت کے لیے واپس آئیں۔

(جاری ہے)

پروگرام کے ڈائریکٹر پروفیسر فرحان نے سامعین سے امریکہ میں تربیت اور تحقیق کے مواقع سے استفادہ کرنے پر تفصیلی گفتگو کی۔

غیر ملکی ڈاکٹرز نے پنز کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے عالمی معیار کے آپریشن تھیٹرز، جدید طبی آلات کی تنصیب، مریضوں کی بہترین دیکھ بھال اور نیورو انسٹی ٹیوٹ میں ڈسپلن پر پروفیسر آصف بشیر کی پیشہ وارانہ مہارت اور انتظامی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ پروفیسر آصف بشیر نے کہا کہ ہمیشہ اپنے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ آگے آئیں اور دنیا کے بہترین تربیتی مراکز سے اچھی تربیت حاصل کر کے اپنی قوم کی خدمت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اپنے مریضوں کو بہترین دیکھ بھال فراہم کرنا ہے۔اس سلسلے میں نوجوان ڈاکٹرز کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تمام توانائیں صرف کریں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

اروڑ یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

اروڑ یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

اروڑ یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

اروڑ یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز این آئی سی وی ڈی کے مابین ہیلتھ پروفیشنلز ایجوکیشن کے لیے ایم او یو پر ..

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز این آئی سی وی ڈی کے مابین ہیلتھ پروفیشنلز ایجوکیشن کے لیے ایم او یو پر ..

سندھ زرعی یونیورسٹی اور ایف اے او کے درمیان  زرعی انوویشن سسٹمزکی قابلیتوں کو فروغ دینے پر اتفاق

سندھ زرعی یونیورسٹی اور ایف اے او کے درمیان زرعی انوویشن سسٹمزکی قابلیتوں کو فروغ دینے پر اتفاق

اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی

اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی

یوای ٹی اور اخوت فاؤنڈیشن کے تعاون تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام

یوای ٹی اور اخوت فاؤنڈیشن کے تعاون تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کیمپس منیجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کا افتتاح کر دیا‘ڈائریکٹر ..