جامعہ کراچی اور سندھ کی دیگر جامعات کے طلباوطالبات کو یونائیٹڈ بینک لیمٹڈمیں تقرری کے خطو ط جاری

بدھ 27 مارچ 2024 23:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) جامعہ کراچی اورسندھ کی دیگر جامعات کی30 طلباوطالبات کویونائیٹڈ بینک لیمٹڈمیں تقرری کے خطوط گزشتہ روز بدست شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی جاری کئے گئے۔پہلے مرحلے میں جن طلبہ کو تقرری کے خطوط جاری کئے گئے ہیں ان کا انتخاب جا معہ کراچی اور یونائیٹڈبینک لیمٹڈ کے اشتراک سے سرداریاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر جامعہ کراچی میں منعقدہ دو روزہ ریکروٹمنٹ ڈرائیوکے دوران لئے گئے انٹرویوز اور ان کی تعلیمی قابلیت کی جانچ پڑتال کے بعدہوا۔

دو روزہ ریکروٹمنٹ ڈرائیویو بی ایل کے ڈسٹری بیوشن گروپ ہیڈمیرعامرنواز اوراومنی برانچز بینکنگ کے ہیڈ محمد امجد خان کی زیرنگرانی منعقد ہوئے جس میں جامعہ کراچی اورسندھ کی مختلف جامعات کے طلباوطالبات کے انٹرویوزلئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں کا مقصد طلباء کی مہارتوں کو بڑھانا اور انہیں کارپوریٹ سیکٹر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرناہے۔

کیمپس میں بھرتی کا اقدام باصلاحیت امیدواروں کی شناخت اور ملازمت کے حصول کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے۔طلبہ کی صلاحیتوں کو بروئے کارلانے کے لئے انہیں مواقع فراہم کرناناگزیر ہے اور ریکروٹمنٹ ڈرائیو طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کوپیش کرنے اور منوانے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے اس طرح کے ریکروٹمنٹ ڈرائیوکو وقت کی اہم ضرورت قراردیتے ہوئے تواترکے ساتھ انعقاد پر زوردیا اور تقرری کے خطوط حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آپ کو موقع مل گیاہے اب اپنے آپ کو ثابت کرنے کی ذمہ داری آپ کی ہے۔

یوبی ایل کراچی یونیورسٹی کیمپس برانچ کی مینجرقرة العین نے کہا کہ جامعہ کراچی کے طلبہ کو دوران تدریس ہی یوبی ایل مختلف سیکشنز میں انٹرنشپ کی سہولت فراہم کررہاہے جو مختلف دورانیوں پر مشتمل ہوتاہے ۔یوبی ایل ہر تین ماہ بعدجامعہ کراچی میں ریکروٹمنٹ ڈرائیوکے انعقاد کویقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے تاکہ سال آخر کے طلبہ کو دوران تدریس ہی ملازمت کے مواقع مل سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملازمت حاصل کرنے والے طلبہ کو ان کی سہولت کے پیش نظر ان کے آبائی علاقوں کی برانچزمیں خدمات انجام دینے کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں ۔تقریب میں رئیس کلیہ علوم پروفیسرڈاکٹر مسرت جہاں یوسف،رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم پروفیسرڈاکٹر شائستہ تبسم،رئیس کلیہ علم الادویہ پروفیسرڈاکٹر حارث شعیب ،رئیس کلیہ قانون جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز،رئیس کلیہ معارف اسلامیہ پروفیسرڈاکٹر زاہد علی زاہدی ،یوبی ایل کے ریجنل مینجرامجد خان اور ڈسٹرکٹ مینجرمحمداویس نے بھی شرکت کی۔#

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کیمپس منیجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کا افتتاح کر دیا‘ڈائریکٹر ..

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کیمپس منیجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کا افتتاح کر دیا‘ڈائریکٹر ..

اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی

اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پرائیویٹ ماسٹرز ضمنی امتحانات کے فارم جمع کروانے کےلئے شیڈول کا اعلان ..

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پرائیویٹ ماسٹرز ضمنی امتحانات کے فارم جمع کروانے کےلئے شیڈول کا اعلان ..

پنجاب یونیورسٹی نے ایم بی اے اور ایم ایس سی آئی ٹی کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب یونیورسٹی نے ایم بی اے اور ایم ایس سی آئی ٹی کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد( کل) ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد( کل) ہوگی