بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی دنیا کی بہترین 100-51 جامعات کی کیٹگری میں شامل

منگل 16 اپریل 2024 20:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) جامعات کی عالمی درجہ بندی کرنے والے نامور ادارے کیو ایس نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کو مضامین کی بنیاد پر جاری رینکنگ میں دنیا کی بہترین100-51 جامعات کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ کیو ایس کی حالیہ تازہ ترین جاری رینکنگ 2024 کے مطابق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے اِلٰہیات، الوہیت اور مذہبی علوم (اسلامک سٹڈیز) میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بہترین 100-51 جامعات کی فہرست میں شامل ہوئی۔

اسی رینکنگ میں جامعہ کے شعبہ ریاضی کو دنیا بھر میں 351-400 بہترین جامعات کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس سال بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پہلی بار شعبہ طبیعیات میں بھی 601-640 کی کیٹگری میں شامل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کی ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک اور صدر ڈاکٹر ہذال حمود العتیبی نے یونیورسٹی کمیونٹی کو کامیابی کا ایک اور سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے حوالے سے حالیہ مثبت نتائج یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے متعارف کرائی گئی مسلسل اصلاحات اور اقدامات کا نتیجہ ہیں جس میں یونیورسٹی کے نئے سٹرٹیجک پلان کی تیاری بھی شامل ہے جس نے سائنسی بنیادوں پر یونیورسٹی کی کامیابیوں کا صحیح جائزہ لینے میں بھی مدد کی۔

یونیورسٹی کی قیادت کا کہنا ہے کہ آنے والی رینکنگ اس سے بھی زیادہ مثبت ہو گی کیونکہ یونیورسٹی کے سٹرٹیجک پلان پر عملدرآمد اور اکیڈمک آڈٹ جیسے مختلف اقدامات کے ذریعے نئی اصلاحات اور اقدامات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ یونیورسٹی نے تحقیق اور انٹرپرائز پر جامع کام بھی شروع کیا ہے جو صنعت کے ساتھ روابط، بین الاقوامی فنڈڈ منصوبوں کی منظوری، تحقیق میں تعاون اور اشتراک کے بین الاقوامی اقدامات کے ذریعے درجہ بندی کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ یونیورسٹی کی قیادت نے اس عالمی درجہ کے لئے انتھک کوششوں پر ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی ایشورنس اینڈ ڈویلپمنٹ اور ریسرچ اینڈ انٹرپرائز کے شعبہ جات کی محنت کو سراہا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی کاایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس /کامرس سپلیمنٹری امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی کاایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس /کامرس سپلیمنٹری امتحانی نتائج کا اعلان

یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ ریاضی کے زیرِ اہتمام      2روزہ چوتھی قومی کانفرنس کا آغاز

یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ ریاضی کے زیرِ اہتمام 2روزہ چوتھی قومی کانفرنس کا آغاز

اوپن یونیورسٹی میں شاہد صدیقی کی کتاب’’ٹورنٹو، دبئی  اور مانچسٹر‘‘ کی تقریب رونمائی کا انعقاد

اوپن یونیورسٹی میں شاہد صدیقی کی کتاب’’ٹورنٹو، دبئی اور مانچسٹر‘‘ کی تقریب رونمائی کا انعقاد

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء کا ملتان گیریژن کا دورہ، یاد گار شہداء پر حاضری

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء کا ملتان گیریژن کا دورہ، یاد گار شہداء پر حاضری

یونیورسٹی آف ہری پور کا قتیل شفائی انٹرنیشنل لٹریسی سوسائٹی بک کارنر سمیت میوزیم کے قیام کا اعادہ

یونیورسٹی آف ہری پور کا قتیل شفائی انٹرنیشنل لٹریسی سوسائٹی بک کارنر سمیت میوزیم کے قیام کا اعادہ

ہری پوریونیورسٹی میں بے ضابطگی کمیٹی کا اجلاس، جاری معاملات کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے گئے

ہری پوریونیورسٹی میں بے ضابطگی کمیٹی کا اجلاس، جاری معاملات کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے گئے

زرعی یونیورسٹی پشاور اور چین کی  بیجنگ انجینئرنگ ریسرچ سنٹر برائے ہائبرڈ ویٹ کے مابین یاداشت پر دستخط

زرعی یونیورسٹی پشاور اور چین کی بیجنگ انجینئرنگ ریسرچ سنٹر برائے ہائبرڈ ویٹ کے مابین یاداشت پر دستخط

جامعہ زرعیہ فیصل آباد  تربیت یافتہ افرادی قوت، تحقیق اور آؤٹ ریچ پروگراموں کی صورت میں قوم کی خدمت کے ..

جامعہ زرعیہ فیصل آباد تربیت یافتہ افرادی قوت، تحقیق اور آؤٹ ریچ پروگراموں کی صورت میں قوم کی خدمت کے ..

سندھ یونیورسٹی فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر سے طالبہ اغواء

سندھ یونیورسٹی فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر سے طالبہ اغواء

جی سی یونیورسٹی لاہور کے ملازمین میں عمرہ پیکیجز کی تقسیم

جی سی یونیورسٹی لاہور کے ملازمین میں عمرہ پیکیجز کی تقسیم

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی رول نمبر سلپ جاری ،امتحان کا آغاز 7 مئی سے ہوگا

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی رول نمبر سلپ جاری ،امتحان کا آغاز 7 مئی سے ہوگا

قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ کا 14 واں کانووکیشن کا انعقاد

قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ کا 14 واں کانووکیشن کا انعقاد