سندھ زرعی یونیورسٹی کی سینٹرل لائبریری کو ڈیجیٹلائیز کرنے کےلئے ابتدائی کام مکمل

منگل 16 اپریل 2024 22:15

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) سندھ زرعی یونیورسٹی کی سینٹرل لائبریری کو ڈیجیٹلائیز کرنے کےلئے ابتدائی کام مکمل ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی سینٹرل لائبریری میں لائبریری مینیجمنٹ سسٹم کے ذریعے آن لائن لائبریری، بوک بنک اور ریفرینسز ڈیجیٹلائیز کیا گیا ہے، اس ضمن میں ایک تقریب سینٹرل لائبریری میں منعقد کی گئی جس میں وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے بار کوڈ کارڈ اسکیننگ کے ذریعے اپنا ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھول کر افتتاح کیا۔

اس موقع پر وائیس چانسلر، ڈینز اور تدریسی و انتظامی سربراہان کو لائبریری کے ڈیجیٹل سسٹمز، آن لائن لائبریری، بوک بنک اور ریفرینسز کے متعلق آگاہی دی گئی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا انفارمیشن ٹیکنالوجی نے دنیا میں ہونے والی تحقیق اور ایجادات کے متعلق معلومات کی فراہمی کو آسان بنادیا ہے جبکہ تدریس و تحقیق کے شعبوں میں طلبا، اساتذہ اور محققین کی معاونت کےلئے ڈیجیٹل لائبریری کا اہم کردار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا نوجوانوں میں کتاب پڑھنے کا رجحان کم ہوگیا ہے، لہٰذاکتابوں کی موبائل اور کمپیوٹر پر آسان دستیابی کےلئے آن لائن نظام کو مزید موثربنانا ہوگا، لائبریری مینجمینٹ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بچل بھٹو نے بتایا کہ ابھی تک 15 ہزار ٹائیٹل اپ لوڈ کئے گئے ہیں جبکہ مستقبل میں محققین کے تھیسز کو بھی اپ لوڈ کیا جائےگا اور کتابوں کی آسانی سے تلاش اور اس کے رکارڈ کو محفوظ کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ کتاب کے متعلق جدید ریفرینس سسٹم کو فروغ دیا جائےگا جبکہ لائبریری کا آن لائن سسٹم اور ویب سائٹ پر سب ڈومین جلد شروع ہوگا۔ اس موقع پر مختلف فیکلٹیز، انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز، انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر، اور سب کیمپس عمرکوٹ اور بخاری ماڈل سکول کےلئے 2.4 ملین روپوں کے کتاب بھی تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں پرو وائیس چانسلر ڈاکٹر جان محمد مری، ڈین ڈاکٹرعنایت اللہ راجپر، ڈاکٹر سید غیاث الدین شاہ، ڈاکٹر الطاف سیال، ڈاکٹر منظور علی ابڑو، رجسٹرار غلام محی الدین قریشی، ڈاکٹر میر سجاد ٹالپر، ڈاکٹر عبدالمبین لودھی، لائبریرین غلام حیدر جویو، ڈاکٹر محمود الحسن مغل سمیت مختلف شعبوں کے سربراہان موجود تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی کاایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس /کامرس سپلیمنٹری امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی کاایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس /کامرس سپلیمنٹری امتحانی نتائج کا اعلان

یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ ریاضی کے زیرِ اہتمام      2روزہ چوتھی قومی کانفرنس کا آغاز

یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ ریاضی کے زیرِ اہتمام 2روزہ چوتھی قومی کانفرنس کا آغاز

اوپن یونیورسٹی میں شاہد صدیقی کی کتاب’’ٹورنٹو، دبئی  اور مانچسٹر‘‘ کی تقریب رونمائی کا انعقاد

اوپن یونیورسٹی میں شاہد صدیقی کی کتاب’’ٹورنٹو، دبئی اور مانچسٹر‘‘ کی تقریب رونمائی کا انعقاد

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء کا ملتان گیریژن کا دورہ، یاد گار شہداء پر حاضری

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء کا ملتان گیریژن کا دورہ، یاد گار شہداء پر حاضری

یونیورسٹی آف ہری پور کا قتیل شفائی انٹرنیشنل لٹریسی سوسائٹی بک کارنر سمیت میوزیم کے قیام کا اعادہ

یونیورسٹی آف ہری پور کا قتیل شفائی انٹرنیشنل لٹریسی سوسائٹی بک کارنر سمیت میوزیم کے قیام کا اعادہ

ہری پوریونیورسٹی میں بے ضابطگی کمیٹی کا اجلاس، جاری معاملات کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے گئے

ہری پوریونیورسٹی میں بے ضابطگی کمیٹی کا اجلاس، جاری معاملات کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے گئے

زرعی یونیورسٹی پشاور اور چین کی  بیجنگ انجینئرنگ ریسرچ سنٹر برائے ہائبرڈ ویٹ کے مابین یاداشت پر دستخط

زرعی یونیورسٹی پشاور اور چین کی بیجنگ انجینئرنگ ریسرچ سنٹر برائے ہائبرڈ ویٹ کے مابین یاداشت پر دستخط

جامعہ زرعیہ فیصل آباد  تربیت یافتہ افرادی قوت، تحقیق اور آؤٹ ریچ پروگراموں کی صورت میں قوم کی خدمت کے ..

جامعہ زرعیہ فیصل آباد تربیت یافتہ افرادی قوت، تحقیق اور آؤٹ ریچ پروگراموں کی صورت میں قوم کی خدمت کے ..

سندھ یونیورسٹی فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر سے طالبہ اغواء

سندھ یونیورسٹی فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر سے طالبہ اغواء

جی سی یونیورسٹی لاہور کے ملازمین میں عمرہ پیکیجز کی تقسیم

جی سی یونیورسٹی لاہور کے ملازمین میں عمرہ پیکیجز کی تقسیم

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی رول نمبر سلپ جاری ،امتحان کا آغاز 7 مئی سے ہوگا

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی رول نمبر سلپ جاری ،امتحان کا آغاز 7 مئی سے ہوگا

قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ کا 14 واں کانووکیشن کا انعقاد

قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ کا 14 واں کانووکیشن کا انعقاد