علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اساتذہ کیلئے سہ روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز ہوگیا

منگل 16 اپریل 2024 22:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اساتذہ کیلئے سہ روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز ہوگیا۔ اس پروگرام کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈیمک پلاننگ اینڈ کورس پروڈکشن ،اوپن یونیورسٹی اور کامن ویلتھ ایجوکیشنل میڈیا سنٹر فار ایشیا کے باہمی اشتراک سے کیا گیا ہے۔ اس کا مقصداساتذہ کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹولز اور ٹیکنالوجیز سے آشنائی اور تدریسی طریقوں میں مؤثر طریقے سے استعمال کے حوالے سے آگاہی دینا ہے۔

افتتاحی اجلاس کی صدارت ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن، پروفیسر ڈاکٹر فضل الرحمان نے کی، جبکہ ڈائریکٹر، کامن ویلتھ ایجوکیشنل میڈیا سنٹر فار ایشیا، ڈاکٹر بشیر نے بطور مہمان خصوصی آن لائن شرکت کی۔ڈاکٹر بشیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت کا جہاں منفی استعمال ہے وہیں اس کے بے جا مثبت اور کارآمد فوائد بھی ہیں۔

(جاری ہے)

پڑھانے ، سیکھنے اور سکھانے کے عمل میں اگر اس ٹیکنالوجی کا صحیح استعمال کیا جائے توقلیل وقت میں بہت سا کام مکمل کیا جا سکتا ہے۔

تعلیم کے شعبے میں مصنوعی ذہانت کا استعمال اور کردادر اب ناگزیر ہو چکا ہے۔ ڈاکٹر فضل الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ مصنوعی ذہانت کو تدریسی عمل میں شامل کرنے کی یہ تربیتی ورکشاپ اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنے گی،ٹیچنگ اور لرننگ کے عمل کو تقویت ملے گی۔انہوں نے ورکشاپ کے انعقاد پر آرگنائزیننگ کمیٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود فیکلٹی ڈیولپمنٹ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

یہ تربیتی ورکشاپ تین دن جاری رہے گی جس میں غیر ملکی و ملکی ماہرین مختلف موضوعات پر آگاہی دیں گے اور سوال و جواب کی نشست کریں گے۔ تقریب کے آغاز پر ڈائریکٹر اکیڈیمک پلاننگ اینڈ کورس پروڈکشن، ڈاکٹر زاہد مجید نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی کاایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس /کامرس سپلیمنٹری امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی کاایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس /کامرس سپلیمنٹری امتحانی نتائج کا اعلان

یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ ریاضی کے زیرِ اہتمام      2روزہ چوتھی قومی کانفرنس کا آغاز

یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ ریاضی کے زیرِ اہتمام 2روزہ چوتھی قومی کانفرنس کا آغاز

اوپن یونیورسٹی میں شاہد صدیقی کی کتاب’’ٹورنٹو، دبئی  اور مانچسٹر‘‘ کی تقریب رونمائی کا انعقاد

اوپن یونیورسٹی میں شاہد صدیقی کی کتاب’’ٹورنٹو، دبئی اور مانچسٹر‘‘ کی تقریب رونمائی کا انعقاد

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء کا ملتان گیریژن کا دورہ، یاد گار شہداء پر حاضری

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء کا ملتان گیریژن کا دورہ، یاد گار شہداء پر حاضری

یونیورسٹی آف ہری پور کا قتیل شفائی انٹرنیشنل لٹریسی سوسائٹی بک کارنر سمیت میوزیم کے قیام کا اعادہ

یونیورسٹی آف ہری پور کا قتیل شفائی انٹرنیشنل لٹریسی سوسائٹی بک کارنر سمیت میوزیم کے قیام کا اعادہ

ہری پوریونیورسٹی میں بے ضابطگی کمیٹی کا اجلاس، جاری معاملات کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے گئے

ہری پوریونیورسٹی میں بے ضابطگی کمیٹی کا اجلاس، جاری معاملات کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے گئے

زرعی یونیورسٹی پشاور اور چین کی  بیجنگ انجینئرنگ ریسرچ سنٹر برائے ہائبرڈ ویٹ کے مابین یاداشت پر دستخط

زرعی یونیورسٹی پشاور اور چین کی بیجنگ انجینئرنگ ریسرچ سنٹر برائے ہائبرڈ ویٹ کے مابین یاداشت پر دستخط

جامعہ زرعیہ فیصل آباد  تربیت یافتہ افرادی قوت، تحقیق اور آؤٹ ریچ پروگراموں کی صورت میں قوم کی خدمت کے ..

جامعہ زرعیہ فیصل آباد تربیت یافتہ افرادی قوت، تحقیق اور آؤٹ ریچ پروگراموں کی صورت میں قوم کی خدمت کے ..

سندھ یونیورسٹی فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر سے طالبہ اغواء

سندھ یونیورسٹی فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر سے طالبہ اغواء

جی سی یونیورسٹی لاہور کے ملازمین میں عمرہ پیکیجز کی تقسیم

جی سی یونیورسٹی لاہور کے ملازمین میں عمرہ پیکیجز کی تقسیم

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی رول نمبر سلپ جاری ،امتحان کا آغاز 7 مئی سے ہوگا

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی رول نمبر سلپ جاری ،امتحان کا آغاز 7 مئی سے ہوگا

قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ کا 14 واں کانووکیشن کا انعقاد

قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ کا 14 واں کانووکیشن کا انعقاد