جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے میڈیکل ٹیکنالوجی میں نوزائیدہ کی نگہداشت کی نء فیلڈ متعارف کروا دی

پیر 22 اپریل 2024 22:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (JSMU) کا لانڈھی میں تیسرا کیمپس مکمل طور سے فعال ہو گیا۔ استقبالیہ تقریب میں بی ایس میڈیکل ٹیکنالوجی پروگرام کے 260 طلبا کا خیر مقدم کیا گیا۔ کیمپس 3 میں منعقدہ تقریب میں، وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن (ستارہ امتیاز) نے اس توسیع کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا، 'ہم ایک ایسا تعلیمی تجربہ فراہم کرنے کا عہد رکھتے ہیں جو ہمارے طلبا کو اپنے شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے ضروری مہارتوں اور علم سے آراستہ کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب ملٹی ڈسپلنری لیب اور ریسرچ سینٹر کا قیام ہماری تحقیقی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا، جس کے نتیجے میں نئی دریافتیں اور پیشرفت متوقع ہے۔

(جاری ہے)

" انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ٹیکنالوجی نے اس سال اپنے BSMT پروگرام میں نوزائیدہ کی انتہائی نگہداشت کی ٹیکنالوجی کا شعبہ متعارف کروایا ہے۔آئی ایم ٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عمران خان نے شیر خوار بچوں کی خصوصی دیکھ بھال کی اہمیت پر زور دیا۔

اور اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت کے پروگرام کے آغاز سے زندگیاں بچانے، صحت کی دیکھ بھال کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔تعلیمی سہولیات کے علاوہ، JSMU کیمپس 3 نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز (NICVD) اور JSMU کے سابق طالب علموں کے تعاون سے عوام کو کارڈیالوجی کی سہولت فراہم کرتا ہے جن میں امریکہ میں سینئر کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر جاوید سلیمان قابل ذکر ہیں۔

پرو وائس چانسلر پروفیسر سعدیہ اکرم نے تقریب میں شرکت کرنے والے والدین کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس تعاون کے ذریعے طلبا کو نہ صرف لانڈھی بلکہ اس سے باہر بھی صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی میں اپنا حصہ ڈالنے کا منفرد موقع ملے گا۔ کیمپس 3 میں طلبا کو بہت سی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ جن میں لائبریری، کیفے ٹیریا، ٹک شاپ، لیبارٹریز، ایئر کنڈیشنڈ کانفرنس رومز، اور جدید کلاس رومز شامل ہیں جو تعلیم کے لیے سازگار ماحول پیدا کریں گے۔

اورینٹیشن تقریب میں ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر عبدالواحد عثمانی، ڈائریکٹر ایچ آر ڈاکٹر راحت ناز، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سہراب زمان، انچارج ایڈمنسٹریشن کیمپس 3 نورین زہرہ، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کے نائب صدر ڈاکٹر محمد اسماعیل جسکانی، ہیڈ آف کمیونٹی میڈیسن، SMC ڈاکٹر سید تفضل حیدر زیدی نے ۔ اور جامعہ کے دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں’ چائنیز برج مقابلوں کاانعقاد

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں’ چائنیز برج مقابلوں کاانعقاد

کراچی:جامعہ کراچی میں ایوننگ پروگرام کا بائیکاٹ بارہواں دن بھی مکمل

کراچی:جامعہ کراچی میں ایوننگ پروگرام کا بائیکاٹ بارہواں دن بھی مکمل

لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد / جامشورو ، ایم بی بی ایس بیچ 2024 کے میڈیکل گریجوئٹس سے ہاؤس جاب کیلئےدرخواستیں ..

لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد / جامشورو ، ایم بی بی ایس بیچ 2024 کے میڈیکل گریجوئٹس سے ہاؤس جاب کیلئےدرخواستیں ..

ویٹرنری یونیورسٹی نے ٹائمز ہا ئیر ایجو کیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق ایشیا کی جامعات میں 251-300 ..

ویٹرنری یونیورسٹی نے ٹائمز ہا ئیر ایجو کیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق ایشیا کی جامعات میں 251-300 ..

پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ

پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ

سر سید یونیورسٹی میں علی گڑھ انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے ظل احمد نظامی کی 11ویں برسی پر تقریب کا انعقاد

سر سید یونیورسٹی میں علی گڑھ انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے ظل احمد نظامی کی 11ویں برسی پر تقریب کا انعقاد

یونیورسٹی آف کیمبرج کے وفد کی وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی سے ملاقات

یونیورسٹی آف کیمبرج کے وفد کی وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی سے ملاقات

پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات ، ڈاکٹر توقیر صدر منتخب

پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات ، ڈاکٹر توقیر صدر منتخب

لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز

لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز

میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے

میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے

یونیورسٹی آف سرگودھا میں ’’میڈیا اسکل بوٹ کیمپ، کونٹینٹ رائٹنگ، ویڈیو گرافی اینڈ ایڈیٹنگ‘‘ ورکشاپ ..

یونیورسٹی آف سرگودھا میں ’’میڈیا اسکل بوٹ کیمپ، کونٹینٹ رائٹنگ، ویڈیو گرافی اینڈ ایڈیٹنگ‘‘ ورکشاپ ..