زرعی یونیورسٹی میں طلبا و طالبات کو موٹر بائیکس کی فراہمی کے حوالے سے آگاہی سیمینار، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی خصوصی شرکت

منگل 23 اپریل 2024 17:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے یوتھ انیشیٹیو پروگرام کے تحت 20 ہزار طلبا و طالبات کو الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کے حوالے سے آگاہی سیمینار جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان مہمان خصوصی تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آج کی تقریب کا مقصد طلباو طالبات کو اپنی سواری یعنی موٹر بائیکس کے حصول کیلئے درپیش مسائل کو حل کرنا ہے تاکہ طلبا و طالبات با آسانی اور زیادہ تعداد میں یہ موٹر سائیکلیں حاصل کر سکیں تاکہ ان کو گھر سے یونیورسٹی اور یونیورسٹی سے گھر جانے میں آسانی ہو۔

انہوں نے فیصل آباد کی بیشتر یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات سے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ انیشیٹیو کے تحت آپ کیلئے آنے والی ہر سکیم کو بہتر سے بہتر کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب کی یہ ٹرانسپورٹ سکیم بہت ہی زبردست ہے جس میں فیصل آباد کا کوٹہ50 فیصد رکھا گیا ہے جس میں سے 50 فیصد طالبات اور 50 فیصد طلبا کو بائیکس فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ موٹر بائیکس کی قیمت دو اقساط میں ادا کی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ الیکٹرک بائیکس کی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار ہے جس میں سے مارک اپ گورنمنٹ آف پنجاب خود ادا کرے گی جبکہ پیٹرول بائیک کی قیمت ایک لاکھ50 ہزار روپے ہے جس میں سے مارک اپ گورنمنٹ ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا قیمت کا 30 فیصد سٹوڈنٹس ادا کریں گے جبکہ کیپیٹل سبسڈی گورنمنٹ ادا کرے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ الیکٹرک بائیکس کیلئے ماہانہ قسط 9 ہزار روپے جبکہ پیٹرول بائیکس کیلئے 5 ہزار روپے ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ اگر درخواستیں زیادہ وصول ہوتی ہیں تو قرعہ اندازی کے ذریعے موٹر بائیکس دی جائیں گی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے موٹر بائیکس کے حصول میں درپیش مسائل کے حوالے سے طلبا و طالبات سے دریافت کیا اور مختلف درپیش مسائل کے حل کیلئے جوابات دیے۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کی تمام تر تفصیلات ویب پورٹل پر موجود ہیں اور تمام طلبا و طالبات درخواست دینے سے پہلے ویب پورٹل پر تفصیلات جان سکتے ہیں ۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ فیصل آباد کا جوش و خروش قابل دید ہے جو کہ لاہور کے نوجوانوں سے بھی زیادہ ہے لہذا میری آپ سے گزارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخواستیں دیں۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے نوجوانوں کے متعدد سوالات کے جوابات دیے جس پر انہوں نے بے حد مسرت کا اظہار کیا اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ماس ٹرانزٹ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا شکریہ ادا کیا ۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ فیصل آباد میں سات روٹس پر 40 سے 45 بس سٹیشنز قائم کیے جائیں گے، فیصل آباد کیلئے 500 بسوں کی ضرورت ہے تاہم 100بسوں سے اس منصوبے کو شروع کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور میں الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں تاہم مشاہدہ کیا جا رہا ہے جیسے ہی یہ منصوبہ کامیاب ہوگا اور چارجنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے تو فیصل آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی یہ منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر،سیکرٹری ٹرانسپورٹ و ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ اور دیگر مہمانان مختلف موٹر بائیکس کمپنیوں کی طرف سے لگائے گئے سٹالز پر گئے اور تمام الیکٹرک اور پٹرول بائیکس بارے معلومات دریافت کیں۔ تقریب میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، وائس چانسلر جامعہ زرعیہ فیصل آباد ڈاکٹر اقرار احمد خان، وائس چانسلر گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی ڈاکٹر ظل ہما نازلی، ڈاکٹر جلال عارف، ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) جعفر ہوچہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر جامعہ زرعیہ فیصل آباد ڈاکٹر اقرار احمد خان نے وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب گورنمنٹ اور تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ میاں شہباز شریف کے لیپ ٹاپ سکیم کے بعد آج ہمیں پھر موٹر بائیکس سکیم کی میزبانی کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاطلبا و طالبات کیلئے سواری فراہم کرنے کے اس زبر دست یوتھ انیشیٹو پروگرام پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے روڈ شوز بہت ضروری ہیں کیونکہ اس سے بچوں کو اعتماد ملتا ہے۔ وائس چانسلرگورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ٹرانسپورٹ سکیم کو سراہا۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں’ چائنیز برج مقابلوں کاانعقاد

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں’ چائنیز برج مقابلوں کاانعقاد

کراچی:جامعہ کراچی میں ایوننگ پروگرام کا بائیکاٹ بارہواں دن بھی مکمل

کراچی:جامعہ کراچی میں ایوننگ پروگرام کا بائیکاٹ بارہواں دن بھی مکمل

لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد / جامشورو ، ایم بی بی ایس بیچ 2024 کے میڈیکل گریجوئٹس سے ہاؤس جاب کیلئےدرخواستیں ..

لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد / جامشورو ، ایم بی بی ایس بیچ 2024 کے میڈیکل گریجوئٹس سے ہاؤس جاب کیلئےدرخواستیں ..

ویٹرنری یونیورسٹی نے ٹائمز ہا ئیر ایجو کیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق ایشیا کی جامعات میں 251-300 ..

ویٹرنری یونیورسٹی نے ٹائمز ہا ئیر ایجو کیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق ایشیا کی جامعات میں 251-300 ..

پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ

پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ

سر سید یونیورسٹی میں علی گڑھ انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے ظل احمد نظامی کی 11ویں برسی پر تقریب کا انعقاد

سر سید یونیورسٹی میں علی گڑھ انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے ظل احمد نظامی کی 11ویں برسی پر تقریب کا انعقاد

یونیورسٹی آف کیمبرج کے وفد کی وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی سے ملاقات

یونیورسٹی آف کیمبرج کے وفد کی وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی سے ملاقات

پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات ، ڈاکٹر توقیر صدر منتخب

پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات ، ڈاکٹر توقیر صدر منتخب

لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز

لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز

میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے

میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے

یونیورسٹی آف سرگودھا میں ’’میڈیا اسکل بوٹ کیمپ، کونٹینٹ رائٹنگ، ویڈیو گرافی اینڈ ایڈیٹنگ‘‘ ورکشاپ ..

یونیورسٹی آف سرگودھا میں ’’میڈیا اسکل بوٹ کیمپ، کونٹینٹ رائٹنگ، ویڈیو گرافی اینڈ ایڈیٹنگ‘‘ ورکشاپ ..