Aik Qaidi Bemaar Para - Joke No. 882

ایک قیدی بیمار پڑا - لطیفہ نمبر 882

ایک قیدی بیمار پڑا تو اس کی مزاج پرسی کے لئے جیلر آیا پوچھا کہ کسے ہو؟ قیدی نے تکلیف سے کراہتے ہوئے کہا۔ ”جی پہلے ٹانگ میں درد تھا وہ ڈاکٹر نے کاٹ کر پھینک دی۔

(جاری ہے)

پھر بازو میں درد تیز ہوا تو اسے بھی کاٹ ڈالا۔ اب کان میں شدید درد ہے لازماً اسے بھی کاٹ دیا جائے گا ”اچھا تو تم آہستہ آہستہ جیل سے فرار ہونا چاہتے ہو؟ جیلر نے تشویش ظاہر کی۔

Urdu Jokes