Shikari - Joke No. 818

شکاری - لطیفہ نمبر 818

ایک شکاری کو اپنے نشانے پر بڑا زعم تھا‘ ایک دن شکار کے موقعے پر اس کے ساتھیوں نے اس کے نشانے کی آزمائش کے لئے ایک اڑتے ہوئے باز کی طرف اشارہ کر کے کہا۔ ”اگر تم واقعی اتنے بڑے نشانچی ہو تو اس باز کا شکار کر کے دکھاوٴ۔

(جاری ہے)

“ ”یہ بھی کوئی مشکل ہے۔“ یہ کہتے ہوئے شکاری نے باز کا نشانہ لے کر فائر کر دیا‘ شو مئی قسمت نشانہ خطا ہو گیا لیکن شکاری اپنی ڈھٹائی سے باز نہ آیا‘ کہنے لگا۔ ”دوستو! یہ پہلا موقعہ ہے کہ مرا ہوا باز بھی اڑ رہا ہے۔“

Urdu Jokes