Nepali Roll Recipe - Make Nepali Roll for Kids

Nepali Roll

نیپالی رول

اشیاء:
مرغی 250گرام(صرف گوشت)
آلو(درمیانہ سائز) ایک عدد
انڈا ایک عدد
پیاز(چھوٹی ) ایک عدد
ڈبل روٹی کے سلائس (بڑے ) چھ عدد
کالی مرچ پاؤڈر آدھا ٹی سپون
مکھن ایک ٹیبل سپون
ہرا دھنیا/پو دینہ /مرچ آدھا کپ
نمک حسب ذائقہ
آئل تلنے کے لئے
ترکیب:
مرغی، انڈے اور آلو ابال لیں۔ گوشت کے باریک ریشے کر لیں۔ انڈے اور آلو کو کچل کر گوشت میں شامل کر دیں۔ چوکور پیاز/ہرا دھنیا اور ہری مرچ و پو دینہ بھی گوشت میں ملا دیں۔اب اس میں مکھن، کالی مرچ اور نمک شامل کر کے اچھی طرح ملائیں۔ سلائس کو ہلکا گیلا کر کے تھوڑا سا پھیلا لیں۔ بنا ہوا مصالحہ حسب اندازدرمیان میں رکھ کر رول کی شکل میں بنا لیں۔ ایک گھنٹہ فریج میں رکھ کر آئل میں فرائی کر یں اور جاذب کاغذ پر رکھیں۔

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu