Anaaj - Article No. 1512

اناج - تحریر نمبر 1512
نینا اور ٹینا دونوں چڑیا بہت شرارتی تھیں۔اُن کی امی نے اناج لایا اور گھونسلے کی ہری اور بھوری تہوں میں چھپا دیا۔بعد میں ان دونوں کو پاس بلا کر اناج کی جگہ دکھائی اورکہا کہ جب تک میں نہ آؤں،اس کو نہ چھیڑ نا۔
منگل 3 ستمبر 2019
نینا اور ٹینا دونوں چڑیا بہت شرارتی تھیں۔اُن کی امی نے اناج لایا اور گھونسلے کی ہری اور بھوری تہوں میں چھپا دیا۔بعد میں ان دونوں کو پاس بلا کر اناج کی جگہ دکھائی اورکہا کہ جب تک میں نہ آؤں،اس کو نہ چھیڑ نا۔لیکن اگر رات ہو جائے اور میں واپس نہ آسکوں تو اسی میں سے دو دانے نکال کر کھا لینا۔ نینا اور ٹینا نے سراثبات میں ہلایا تو ان کی امی نیلگوں فلک پر اپنے پر پھڑ پھڑاتی دور تک جاتی نظر آئی۔
امی کے جانے کے بعد نینا اور ٹینا سورج کو دیکھنے لگیں۔کتنا وقت ہوا ہو گا،نینا نے ٹینا سے پوچھا۔ہو سکتا ہے گھنٹہ ہو گیا ہو۔“ٹینا نے آنکھیں آگ کے گولے پر ٹکا کر جواب دیا۔“
میں سوچ رہی تھی کہ اگر کسی کو پتہ چل گیا کہ امی ہمارے لیے اناج چھپا کر گئی ہیں اور اُس پر کسی نے حملہ کر دیا تو وہ ہمارا اناج لے جائے گا۔
(جاری ہے)
“نینا نے اپنی پریشانی کا اظہار کیا۔
ہر گھونسلے میں اناج چھپایا جاتا ہو گا۔صرف ہماری امی ہی تو ہمارے لیے اناج چھوڑ کر نہیں گئی ۔ہو سکتا ہے باقی بھی کسی کو امی چھوڑ جاتی ہو ۔جب کبھی کسی اور کے گھر حملہ نہیں ہوا تو ہمارے گھر کیوں ہو گا؟اور حملہ کرنے والے کو کیا پتہ کہ اناج کدھر پڑا ہے؟“ٹینا نے نینا کو مطمئن کرنے کی کوشش کی۔
”لیکن سب گھونسلے تو ایک جیسے ہوتے ہیں،اس لیے اناج چھپانے کی جگہ بھی سب کے دماغ میں ایک ہی آتی ہو گی۔کیوں نہ ہم اناج کی جگہ بدل دیں۔اس طرح جو حملہ کرنے آئے گا،اُسے اندازہ ہی نہیں ہو سکے گا کہ ہم نے اناج کہاں رکھا۔“نینا چونکہ مطمئن ہونے کے مزاج میں ہی نہیں تھی ،اس لیے ایک اور دور کی کوڑی لائی۔اس بات پر ٹینا بھی اس کے ساتھ متفق ہو گئی ۔دونوں بہنیں اناج نکال کر گھونسلے کے درمیان میں لے آئی۔
”اتنا سامنے رکھو گی تو حملہ آور کے لیے بہت آسانی ہو جائے گی۔اسے تھوڑا سا کسی ایک کونے میں رکھ دو۔“ٹینا نے نینا کو سمجھانے کی کوشش کی۔
”لیکن وہ تو پہلے کونوں میں ہی ڈھونڈے گا،سامنے تو اُس کی نظر ہی نہیں جا ئے گی ۔“نینا کی اپنی ہی سائنس تھی۔
وہ دونوں اپنی چونچ میں اناج لے کر اپنی اپنی طرف کھینچنے لگی۔اتنی میں اُن کا دشمن طوطا آیا اور اُن دونوں کی چونچ کے درمیان سے انجاج دبا کر ایک ہی اڑان میں اڑ گیا۔
Browse More Moral Stories

بد فطرت سے دوستی
Bad Fitrat Se Dosti

جو ہوا اچھا ہوا
Jo Hua Acha Hua

ٹیں ٹیں
Tain Tain

لالچ بُری بلا ہے
Lalach Buri Bala Hai

پری کا بھائی - (پہلی قسط)
Pari Ka Bhai - 1st Qist

پریاں اور چمکیلا پتھر
Paariyaan Aur Chamkeela Pathar
Urdu Jokes
بہرے
behre
محفل موسیقی
mehfil e mausiqi
مالک نوکر سے
malik nokar se
ایک مالدار
Aik maldar
پانچ سو روپے
paanch so rupay
ہوائی جہاز
Hawai Jahaz
Urdu Paheliyan
ہاتھ میں اس کے ہیں ہتھیار
hath me uske he hathiyar
کان پکڑ کر ناک پہ بیٹھے
kaan pakad kar naak pe baithe
جھیل کے اوپر اک مینار
jheel ke upar ek minar
صدیوں کا ہے اک گلزار
sadiyon ka hai ek gulzar
تن کو اپنے آگ لگا کر
tun ko apne aag laga kar
تن کی لمبی سر کی چھوٹی
tun ki lambi sar ki choti