Anokha Jungle - Article No. 2784

انوکھا جنگل - تحریر نمبر 2784
طاہر جب بھی اس جنگل میں جاتا ہے تو اسے گھنے اور خوف ناک جنگل کے علاوہ کچھ بھی نظر نہیں آتا
بدھ 28 مئی 2025
صالحہ خان، ملتان
طاہر اپنی نانی کے گھر آیا ہوا تھا۔وہ اپنے رشتے کے بہن بھائیوں کے ساتھ نانی کے باغیچے میں کھیل رہا تھا۔تھوڑی دیر آرام کرنے کے لئے وہ ایک جگہ بیٹھ گیا۔اچانک اس کے پاس سے ایک نیلی تتلی گزری۔وہ انوکھی لگ رہی تھی اور جادوئی طریقے سے چمک رہی تھی۔طاہر اس کو پکڑنے کے لئے بھاگتے بھاگتے گھر کے پاس والے جنگل میں چلا گیا۔جب تتلی غائب ہو گئی تب اسے احساس ہوا کہ وہ گم ہو گیا ہے۔اچانک اس کا سر چکرانے لگا اور وہ بے ہوش ہو گیا۔جب وہ اُٹھا تو وہ جنگل پوری طرح بدل چکا تھا۔گھنے اور خوف ناک پیڑوں کی جگہ اب وہ خوبصورت اور رنگ برنگے درخت تھے۔جنگلی جانوروں کی آواز کی جگہ اب چڑیوں کی چہچہانے کی آواز آ رہی تھی۔
طاہر کے سامنے وہ تتلی دوبارہ نمودار ہوئی، لیکن وہ اب بول رہی تھی۔
اس نے پہلے طاہر کو پریوں کے جہان میں خوش آمدید کہا، پھر وہ طاہر کو ایک جھیل کے کنارے لے گئی اور اسے تین بار انوکھا جنگل بولنے کو کہا۔ایسا کرنے پر ایک دم پانی سے کئی چھوٹی چھوٹی پریاں نمودار ہوئیں۔ہر پری نے طاہر کو ایک چھوٹی رنگ برنگی گولی دی۔ان سے طاہر جب چاہے کوئی بھی اپنی خواہش پوری کر سکتا تھا۔طاہر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔تتلی اس کو واپس چھوڑ آئی۔اب طاہر جب بھی اس جنگل میں جاتا ہے تو اسے گھنے اور خوف ناک جنگل کے علاوہ کچھ بھی نظر نہیں آتا۔نہ رنگ برنگے درخت، نہ نیلی تتلی اور نہ وہاں وہ پریاں ہوتی ہیں۔
طاہر اپنی نانی کے گھر آیا ہوا تھا۔وہ اپنے رشتے کے بہن بھائیوں کے ساتھ نانی کے باغیچے میں کھیل رہا تھا۔تھوڑی دیر آرام کرنے کے لئے وہ ایک جگہ بیٹھ گیا۔اچانک اس کے پاس سے ایک نیلی تتلی گزری۔وہ انوکھی لگ رہی تھی اور جادوئی طریقے سے چمک رہی تھی۔طاہر اس کو پکڑنے کے لئے بھاگتے بھاگتے گھر کے پاس والے جنگل میں چلا گیا۔جب تتلی غائب ہو گئی تب اسے احساس ہوا کہ وہ گم ہو گیا ہے۔اچانک اس کا سر چکرانے لگا اور وہ بے ہوش ہو گیا۔جب وہ اُٹھا تو وہ جنگل پوری طرح بدل چکا تھا۔گھنے اور خوف ناک پیڑوں کی جگہ اب وہ خوبصورت اور رنگ برنگے درخت تھے۔جنگلی جانوروں کی آواز کی جگہ اب چڑیوں کی چہچہانے کی آواز آ رہی تھی۔
طاہر کے سامنے وہ تتلی دوبارہ نمودار ہوئی، لیکن وہ اب بول رہی تھی۔
(جاری ہے)
Browse More Moral Stories

پہلی تحریر
Pehli Tehreer

خوبصورت تحفہ
Khubsurat Tohfa

انسانیت کی شیلڈ
Insaniyat Ki Shield

رازق ہے بے شک خدا
Raziq Hai Beshak Khuda

گمشدہ انگوٹھی۔۔تحریر:مختار احمد
Gumshuda Anguthi

چنچل بکری کا بہادر بیٹا
Chanchal Bakri Ka Bahadur Beta
Urdu Jokes
Browse More Urdu JokesUrdu Paheliyan
کالے بن کے کالی ماسی
kaaly ban kay kaaly maasi
چٹے پتھر تڑتڑ برسے
chitty pathar tartar barse
دیکھی ہے اک ایسی رانی
dekhi hai aik esi raani
آندھی ہو یا تیز ہوا
aandhi ho ya taiz hawa
کون ہے وہ پہنچانو تو تم
kon he wo pehchano tu tum
گز بھر کی پانی کی دھار
ghar bhar ki pani ki dhaar
ArticlesStoriesMiscellaneousGamesBaby NamesUrdu Videos