Bad Shakl Shezady Ki Samjhdari - Article No. 1024
بدشکل شہزادے کی سمجھ داری - تحریر نمبر 1024
ایک شہزادہ بدصورت تھا اور اس کا قد بھی چھوٹا تھا۔ اس کے دوسرے بھائی نہایت خوبصورت اور اچھے ڈیل ڈول کے تھے
ہفتہ 9 ستمبر 2017
ایک شہزادہ بدصورت تھا اور اس کا قد بھی چھوٹا تھا۔ اس کے دوسرے بھائی نہایت خوبصورت اور اچھے ڈیل ڈول کے تھے۔ ایک بار بادشاہ نے بدصورت شاہزادے کی طرف ذلّت اور نفرت کی نظر سے دیکھا۔ شہزادہ نے اپنی ذہانت سے باپ کی نگاہ کا تاڑ لیا اور باپ سے کہا”اے ابّا جان! سمجھ دار ٹھگنا لمبے بیوقوف سے اچھا ہے۔ ضروری نہیں ہے کہ جو چیز دیکھنے میں بڑی ہے وہ قیمت میں بھی زیادہ ہو۔ دیکھیے ہاتھی کتنا بڑا ہوتا ہے ،مگر حرام سمجھا جاتا ہے اور اس کے مقابلے میں بکری کتنی چھوٹی ہے مگر اس کا گوشت حلال ہوتا ہے۔ ساری دنیا کے پہاڑوں کے مقابلہ میں طوربہت چھوٹا پہاڑ ہے لیکن خدا کے نزدیک اس کی عزت اور مرتبہ بہت زیادہ ہے۔ کیا آپ نے سنا ہے کہ ایک دبلے پتلے عقلمند نے ایک بارایک موٹے بیوقوف سے کہا تھا کہ اگر عربی گھوڑا کمزور ہوجائے تب بھی وہ گدھوں سے بھرے ہوئے پورے اصطبل سے اچھا اور طاقتور ہوتا ہے!بادشاہ شہزادے کی بات سن کر مسکرایا،تمام امیر اور وزیر خوش ہوئے اور اس کی بات سب کو پسند آئی۔
(جاری ہے)
Browse More Moral Stories
اُدھار کی چاکلیٹ
Udhaar Ki Chocolate
اونٹ کی گردن
Ount Ki Gardan
جنگل کہانی (آخری حصہ)
Jungle Kahani - Aakhri Hissa
آؤبچو!رمضان کریم کودوست بنائیں
Aao BachooN! Ramzan Kareem Ko Dost Banain
نیک دل بلی
Naik Dil Billi
ربر خور
Rubber Khoor
Urdu Jokes
مرغی بچ گئی
murghi bach gayi
شاگرد استاد سے
Shagird ustad se
بڑے بڑے بالوں والا
barray barray balon wala
شوخ لڑکی
shokh ladki
چالاک لڑکی
chalak larki
فرم کا مالک
firm ka malik
Urdu Paheliyan
اک شے دونوں رنگ دکھائے
ek shai dono rang dikhaye
سب نے مل کر حلقہ باندھا
sab ne mil kar halqa bandha
لاتیں کھائے بھاگی جائے
laten khae bhagi jae
پہلے شوق سے کھائیے
pehle shok sy khaiye
بنا جڑوں کے پودا پالا
bina jaro ke poda pala
مٹی میں سے نکلی گوری
matti me se nikli gori