Buri Sohbat - Article No. 1953

بُری صحبت - تحریر نمبر 1953
عامر بُری صحبت میں پڑ گیا اور اسے نشے کی لت پڑ گئی
پیر 19 اپریل 2021
عامر ہمیشہ اپنی والدہ کی نصیحت ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیتا۔سب گھر والے اس کی اس عادت سے بہت تنگ تھے۔وہ گھر کی ساری جمع پونجی اپنے نشے کی بُری عادت میں صرف کر دیتا۔اس کا ایک ہی بھائی عمران تھا،جو بہت محنتی تھا۔عامر کے والد تین سال پہلے وفات پا گئے۔ان کی وفات کے بعد عمران نے اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ کر گھر کا خرچ سنبھال لیا۔وہ صبح سویرے کام کی تلاش میں گھر سے نکل جاتا اور شام کو واپس لوٹ آتا،لیکن عامر بُری صحبت میں پڑ گیا اور اسے نشے کی لت پڑ گئی۔اس کے گھر والوں نے اسے بہت سمجھایا، لیکن اس کے کان پر جوں تک نہ رینگتی۔اس کے دوست اسے اس کے گھر والوں کے خلاف ورغلاتے اور وہ ان کی باتوں میں آجاتا۔
(جاری ہے)
ایک روز عامر نشہ کرکے رات کو دیر سے گھر پہنچا اور چلا کر اپنی والدہ سے کھانا مانگا تو اس پر اس کی والدہ نے کہا:”عامر بیٹا!گھر میں کچھ کھانے کو نہیں ہے۔
یہ سن کر عامر طیش میں آگیا،کیونکہ اسے بہت زیادہ بھوک لگ رہی تھی اور چلا چلا کر اپنی والدہ کو بُرا بھلا کہنے لگا۔
عمران نے اسے روکا،مگر اس نے کسی کی ایک نہ سنی۔
عمران نے اس کے منہ پر تھپڑ مارا۔ان کی والدہ یہ سب دیکھ کر بلک بلک کے رو رہی تھیں۔
اگلی صبح ماں نے عامر سے کہا:”پہلے کام کر،رقم لا،پھر گھر میں کھانا پکے گا۔“
یہ سن کر عامر آگ بگولہ ہو گیا۔وہ اپنی ماں کو دھکا دے کر وہاں سے باہر نکل گیا۔جب وہ اپنے دوستوں کے پاس پہنچا تو اس کے پاس پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اس کے دوست اس سے جھگڑا کرنے لگے اور اسے اتنا مارا کہ وہ زخمی ہو کر زمین پر گر پڑا۔وہ گلی میں بے ہوش پڑا تھا۔تب چچا کرم داد کا وہاں سے گزر ہوا۔انھوں نے عامر کو اس حالت میں پایا اور وہ اسے اسپتال لے گئے اور وہاں سے جب اس کے گھر میں اس کی ماں کو بتایا تو وہ بہت پریشان ہوئی۔جب عمران واپس آیا تو اس کے ہاتھ میں مٹھائی کا ڈبا تھا اور وہ بہت خوش لگ رہا تھا،کیونکہ اس کی ایک فیکٹری میں نوکری لگ گئی تھی۔
اس کی والدہ بہت خوش ہوئیں،لیکن جب عمران کو عامر کی اس بات کا علم ہوا تو وہ بہت پریشان ہوا۔اب عامر کو اپنے بُرے رویے اور بُری صحبت کی سزا مل گئی تھی۔وہ اب بھی نقاہت محسوس کررہا تھا۔
اس نے اپنی والدہ سے اپنے بُرے رویے اور بُری صحبت کی معافی مانگی تو اس کی والدہ نے اسے معاف کر دیا۔
کچھ دن بعد عامر نے ایک سرکاری اسکول میں داخلہ لے لیا۔اب عامر دل لگا کر پڑھائی کرنے لگا۔وقت کے ساتھ ساتھ ان کے گھریلو حالات اچھے ہو گئے۔
Browse More Moral Stories

شیر اور زرافہ
Lion And Giraffe

جھوٹی بڑائی
Jhuti Barai

خلوص کے برتن
Khuloos Ke Bartan

وعدہ
Wada

اپنے جال میں
Apne Jaal Mein

اپنا اپنا کام
Apna Apna Kaam
Urdu Jokes
کار ڈرائیو
car driver
کنجوس اور مہمان
Kanjoos Aur Mehmaan
سیاسی لیڈر
siyasi leader
دولہا
dulha
استاد شاگرد سے
Ustad Shagird se
نرس نے شوہر
Nurse ne shohar
Urdu Paheliyan
کون ہے وہ پہنچانو تو تم
kon he wo pehchano tu tum
بھاگا بھاگا نیچے جائے
bhaga bhaga neeche jaye
کھلا پڑا ہے ایک خزانہ
khula pada hai ek khazana
مار پٹی تو شور مچایا
maar piti tu shor machaya
کوئی نہ دیکھے اور دکھلائے
koi na dekh or dikhaye
لکڑی کی ڈبیہ جب ہاتھ آئی
lakdi ki dibiya jab hath ai