Naiki Ka Sila - Article No. 2274
نیکی کا صلہ - تحریر نمبر 2274
اپنے ہمدردانہ احساس کی وجہ سے وہ چاہتا تھا کہ کسی طرح یہ پتھر وہاں سے ہٹا دیا جائے
ہفتہ 4 جون 2022
ثنا خان
ایک بادشاہ اپنے ملک کی سیر کر رہا تھا کہ اسے خیال آیا کہ کیوں نہ اپنی رعایا کا امتحان لیا جائے،اس نے ایک بڑی گزرگاہ کے بیچوں بیچ ایک چٹانی پتھر ایسے رکھوا دیا کہ گزرگاہ بند ہو گئی،اپنے ایک پہریدار کو نزدیک ہی ایک درخت کے پیچھے چھپا کر بٹھا دیا،تاکہ وہ آتے جاتے لوگوں کے ردعمل سنے اور اسے آگاہ کرے۔
اتفاق سے جس پہلے شخص کا وہاں سے گزر ہوا وہ شہر کا مشہور تاجر تھا،جس نے بہت ہی نفرت اور حقارت سے سڑک کے بیچوں بیچ رکھی اس چٹان کو دیکھا تو اس نے ہر اس شخص کو بے نقط اور بے حساب باتیں سنائیں جو اس حرکت کا ذمہ دار ہو سکتا تھا۔چٹان کے اردگرد ایک دو چکر لگائے اور چیختے دھاڑتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی جا کر اعلیٰ حکام سے اس حرکت کی شکایت کرے گا اور جو کوئی بھی اس حرکت کا ذمہ دار ہو گا اسے سزا دلوائے بغیر آرام سے نہیں بیٹھے گا۔
اس کے بعد وہاں سے تعمیراتی کام کرنے والے ایک ٹھیکیدار کا گزر ہوا۔اس کا ردعمل بھی اس سے پہلے گزرنے والے تاجر سے مختلف تو نہیں تھا مگر اس کی باتوں میں ویسی شدت اور گھن گرج نہیں تھی جیسی پہلے والا تاجر دکھا کر گیا تھا۔آخر ان دونوں کی حیثیت اور مرتبے میں نمایاں فرق بھی تو تھا۔
اس کے بعد وہاں سے تین ایسے دوستوں کا گزر ہوا جو کام کاج کی تلاش میں نکلے ہوئے تھے۔انہوں نے چٹان کے پاس رُک کر سڑک کے بیچوں بیچ ایسی حرکت کرنے والے کو جاہل،بیہودہ اور گھٹیا انسان سے تشبیہ دی،قہقہے لگاتے اور ہنستے ہوئے اپنے گھروں کو چل دیئے۔
اس چٹان کو سڑک پر رکھے دو دن گزر گئے تھے کہ وہاں سے ایک مفلوک حال اور غریب کسان کا گزر ہوا۔کوئی شکوہ کئے بغیر جو بات اس کے دل میں آئی وہ یہ تھی کہ وہاں سے گزرنے والوں کو تکلیف ہوتی ہو گی اپنے ہمدردانہ احساس کی وجہ سے وہ چاہتا تھا کہ کسی طرح یہ پتھر وہاں سے ہٹا دیا جائے۔
ایک وزنی پتھر کو اکیلے وہاں سے ہٹانا بہت مشکل کام تھا لیکن اس نے ہمت نہ ہاری اور اپنی مضبوط لاٹھی سے زور لگا کر بڑی جدوجہد کے بعد چٹان نما پتھر وہاں سے ہٹا دیا۔اور جیسے ہی یہ چٹان وہاں سے ہٹی تو نیچے ایک چھوٹا سا گڑھا کھدا ہوا تھا جس میں رکھی ہوئی ایک صندوقچی اسے نظر آئی،کسان نے کھول کر دیکھا تو اس میں سونے کا ایک ٹکڑا اور خط رکھا تھا جس میں لکھا تھا کہ حاکم وقت کی طرف سے اس چٹان کو سڑک کے درمیان سے ہٹانے والے شخص کے نام۔جس کی مثبت اور عملی سوچ نے مسائل پر شکایت کرنے کی بجائے اس کا حل نکالنا زیادہ بہتر جانا۔

(جاری ہے)

Browse More Moral Stories
ہر ہاتھ ملانے والا شخص دوست نہیں ہوتا
Har Hath Milane Wala Shakhash Dost Nahi Hota
خبر گیری
Khabar Geeri
پاکستان ہمارا گھر ہماری جنت
Pakistan Hamara Gher Hamari Jannat
محنت کی کمائی
Mehnat Ki Kamai
مگرمچھ کے دانت
Magarmach Ke Dant
معصوم مجرم
Masoom Mujrim
Urdu Jokes
ماں اور حامد
maa aur Hamid
گانے کا انداز
gane ka andaaz
آرٹسٹ
Artist
چار پائی
Charpai
اقبال احمد سے
Iqbal ahmad se
رنگ
Rang
Urdu Paheliyan
نیچے سے جب اوپر جائے
neechy se jab oper jae
آندھی ہو یا تیز ہوا
aandhi ho ya taiz hawa
ہاتھ میں لے کر ذرا گھمایا
hath me leke zara ghumaya
جھیل کے اوپر اک مینار
jheel ke upar ek minar
بیٹی جا پہنچے بازار
beti ja punche bazar
کوئی نہ دیکھے اور دکھلائے
koi na dekh or dikhaye
ArticlesStoriesMiscellaneousGamesBaby NamesUrdu Videos