پرویز خٹک نے مجھے کہا تھا قمر باجوہ کہہ رہا عمران خان سے کہو مجھے 6 مہینے کی ایکسٹینشن دو

قمر باجوہ نے کہا ایکسٹینشن دینے پر عدم اعتماد واپس لینے کے لئے تیار ہوں، اس بات پر میں خانہ کعبہ جانے کے لیے تیار ہوں، علی امین گنڈاپور کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 مئی 2024 22:50

پرویز خٹک نے مجھے کہا تھا قمر باجوہ کہہ رہا عمران خان سے کہو مجھے 6 مہینے کی ایکسٹینشن دو
ڈیرہ اسماعیل خان ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی 2024ء) علی امین گنڈاپور نے انکشاف کیا ہے کہ قمر جاوید باجوہ نے پرویز الہٰی کے ذریعے ایکسٹینشن کا پیغام بھیجا تھا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے 9 مئی کا ایک سال مکمل ہونے پر خیبرپختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک نے مجھے کہا تھا قمر باجوہ کہہ رہا عمران خان سے کہو مجھے 6 مہینے کی ایکسٹینشن دو، قمر باجوہ نے کہا ایکسٹینشن دینے پر عدم اعتماد واپس لینے کے لئے تیار ہوں، اس بات پر میں خانہ کعبہ جانے کے لیے تیار ہوں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلٰی نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر بطور عمران خان کا ورکر اور وزیراعلی آپ کو کہتا ہوں اگر
آپ ثابت کردیں کہ ہم نے یہ گناہ کیا تو میں معافی مانگ لوں گا، اگر میں ثابت کردوں کہ آپ قصور وار ہیں تو ہم سے معافی کون مانگے گا؟ سپریم کورٹ نے کہا گرفتاری غلط ہوئی، 9 مئی کو میرے لیڈر کو گرفتار کرنے والا کون تھا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر صاحب ان سے بھی معافی کا مطالبہ کرلو۔

وزیر اعلٰی نے کہا میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی معیشت کو تباہ کردیا اور انتشاری ٹولے کا الزام ہمیں دیتے ہو، کیا ثبوت ہے آپکے پاس ہمارے خلاف؟ گزشتہ ایک سال میں جس جس پر ظلم ہوا، کس نے کالز کی کس نے دھمکیاں دی ہمیں سب کا نام پتہ ہے، گھروں کا بھی پتہ ہے مگر میں عمران خان کی وجہ سے چپ ہوں، ورنہ جس نے 9 مئی کروایا ہے مجھے ان کے گھروں کا اور بچوں کا بھی پتہ ہے۔

ا
گر خیبر پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو خدا کی قسم ہم گورنر ہاؤس پر قبضہ کر لیں گے اور وزیر اعلٰی ہاؤس بھی ہمارا ہوگا۔ یہ دھمکیاں کسی اور کو دو۔ میرا لیڈر اس ملک کا نقصان نہیں چاہتا اس نے ہمیشہ کہا یہ فوج بھی میری یہ ملک بھی میرا مجھ سے زیادہ اس ملک کو اداروں کی ضرورت ہے وہ صرف ایک بات کرتا ہے کہ اصلاح کرو۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments