منڈی مویشیاں حویلیاں میں نیزہ بازی اور گڑ دوڑ کے مقابلے 13 اکتوبر کو ہوں گے

بدھ 9 اکتوبر 2019 14:19

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) منڈی مویشیاں حویلیاں میں نیزہ بازی اور گڑ دوڑ کے مقابلے 13 اکتوبر کو ہوں گے۔ مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے حویلیاں کے علاوہ ہری پور اور ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں سے نیزہ بازی اور گڑ سوار شوقین افراد حصہ لیں گے۔ مقابلہ کے بعد جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں مہمان خصوصی انعامات تقسیم کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ منڈی مویشیاں حویلیاں کے زیراہتمام نیزہ بازی اور گڑ دوڑ کے مقابلوں کا اہتمام ہر سال کیا جاتا ہے جس میں مقامی افراد سمیت دور دراز کے علاقوں سے بھی لوگ نیزہ بازی اور گڑ دوڑ کے مقابلوں کو دیکھنے آتے ہیں۔ یہ کھیل حویلیاں میں باقاعدگی سے دیکھا اور کھیلا جاتا ہے، ان مقابلوں کیلئے نیزہ باز اور گڑ دوڑ میں حصہ لینے والے افراد بڑی تیاری کر کے آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں