ڈی پی او لوئر کوہستان کی زیر صدارت سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس

منگل 7 مئی 2024 21:08

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2024ء) ڈی پی او لوئر کوہستان ڈاکٹر محمد عمر کی زیر صدارت سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن طاہر رحمان،ایس ڈی پی او راجہ خان،جملہ ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ داخلی اور خارجی پوائنٹس پر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کرنے کے ساتھ ساتھ مشکوک افراد،موٹرسائیکلوں اور تمام گاڑیوں کو چیک کیا جائے،شاہراہ قراقرم پر چائنیز،فارنرز،سیاحوں اور مسافروں کو تحفظ دینے کے لیے ہر ممکن سکیورٹی فراہم کی جائے اورپولیس ملازمین دوران ڈیوٹی جیکٹ،ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں اور آنے جانے والے افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں