واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آبادکی ٹیم نے عید کے دنوں میں 304ٹن آلائشیں او ر دیگر کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگایا‘ترجمان

جمعہ 24 اگست 2018 22:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2018ء) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد(واسا) کی ٹیم نے عید کے دنوں میں ایبٹ آباد سے 304ٹن آلائشیں او ر دیگر کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگائی ہیں۔ترجمان واسا عمر سواتی نے میڈیا کو بتایا کہ عید الاضحی کے موقع پرصفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی تھی اور مختلف مقامات پر آلائشیںپھینکنے کے لئی45مقامات مختص کئے گذے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم نے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کے ساتھ ساتھ شہر بھر کی صفائی معمول کے مطابق کی۔واسا کی ٹیم نے آلائشیں اٹھانے کے ساتھ مقرر کردہ پوائنٹس پر چونا ڈال نے کے بعد شہر بھر میں مچھر مار سپرے بھی کیا ترجمان عمرسواتی کے مطابق 117افراد نے 15گاڑیوں سمیت آپریشن میں حصہ لیا اورشہریوں کی بھر پور تعاون سے بروقت آلائشیںاٹھا نے میں مدد ملی۔ شہریوں نے واسا کا ٹیلی فون کالز اور سوشل میڈیا کے ذریعے شکریہ بھی ادا کیا۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباداور چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا نے سینی ٹیشن ٹیم کی کارکردگی کو سراہااور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ٹیم اپنی بہترین کارکردگی سے ایبٹ آباد کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں