ایبٹ آباد پولیس نے اقدام قتل میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے

جمعرات 9 مئی 2024 18:07

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) ایبٹ آباد پولیس نے اقدام قتل میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ حویلیاں پولیس آصف حسین نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان حمزہ اور سمیع اللہ کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے خلاف 05 اگست 2021 کو ملزمان کے خلاف 324/506ii/148/149/353/355/186/189 پی پی سی مقدمہ درج ہوا تھا جس کے بعد وہ روپوش ہو گئے تھے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں