تحصیل ناظم اسحاق ذکریا کا ٹی ایم اے کے ٹیکنیکل سٹاف کے ہمراہ نواں شہر کی مختلف ترقیاتی سکیموں کا دورہ

بدھ 24 اپریل 2019 11:05

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) تحصیل ناظم محمد اسحاق ذکریا نے ٹی ایم اے کے ٹیکنیکل سٹاف کے ہمراہ نواں شہر کی مختلف ترقیاتی سکیموں کا دورہ کیا۔ ٹی ایم اے کے انجینئر سردار اقبال نے سکیموں کا معائنہ کیا اور کام کا معیار چیک کیا۔ سردار اقبال نے پی سی سی سکیموں کی خاص طور پر موٹائی چیک کی۔ ٹی ایم اے کے انجینئر سردار اقبال نے سکیموں کو تسلی بخش قرار دیا۔

(جاری ہے)

تحصیل ناظم نے بعد ازاں چشموں کا معائنہ بھی کیا۔ کچھ عرصہ قبل تحصیل ممبر صداقت علی خان نے اپنے فنڈ سے چشموں کو ٹائلز لگا کر علاقہ کے عوام کو گرمیوں کا بہترین تحفہ مہیا کیا، چشموں کے باتھ رومز میں بھی ٹائلز لگائی جائیں گی۔ تحصیل ناظم نے ٹی ایم اے کے سٹاف نے فٹ بال گرائونڈ کے دو کمروں کا بھی معائنہ کیا جن کو تسلی بخش قرار دے دیا گیا۔ تحصیل ناظم نے حجرہ ڈھوڈیال میں پودا بھی لگایا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں