ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے کا ہیوی مشینری کے ذریعہ ہرنو دوڑ میں دوبارہ آپریشن، پختہ و عارضی تعمیرات مسمار کر دیں

بدھ 22 مئی 2019 12:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے نے ہیوی مشینری کے ذریعہ ہرنو دوڑ میں دوبارہ آپریشن کر کے پختہ و عارضی تعمیرات مسمار کر دیں۔ انتظامیہ نے ہرنو دوڑ اور ہرنو بازار میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے نے دوبارہ پولیس کی بھاری نفری اور ہیوی مشینری کے ذریعہ ہرنو دوڑ میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران ہرنو دوڑ سے پختہ و عارضی تعمیرات اور جھولے مسمار کر دیئے گئے۔

ضلعی انتظامیہ حکام نے بتایا کہ ہرنو دوڑ سے 200 فٹ تک بنائی گئی تمام تعمیرات غیر قانونی ہیں۔ غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کو مسلسل نوٹسز جاری کئے جا رہے ہیں لیکن وہ تعمیرات ختم نہیں کر رہے جس کی وجہ سے آپریشن کا عمل دوبارہ سے شروع کیا گیا۔ انتظامیہ نے ہرنو روڈ اور ہرنو بازار میں نقشوں کے بغیر غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے تک آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں