ایبٹ آباد کے علاقے بٹنگی موڑمیں کارکھائی میں گرنے سے 4افرادزخمی

ہفتہ 29 اپریل 2023 17:06

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2023ء) ایبٹ آبادکے علاقے بٹنگی موڑ کے قریب کارکھائی میں گرنے کے نتیجے میں 4افرادزخمی ہوگئے ، ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے بروقت آپریشن مکمل کرکے گاڑی کوریکورکیا اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک اور ایمرجنسی آفیسر فہد علی مسعود نے کی ۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں