فوجی عدالتوں کے 20 مقدمات کے فیصلے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم
جسٹس حسن اظہر رضوی نے کیس کو شہریوں کی آزادی کا معاملہ قرار دیتے ہوئے جلد از جلد دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی آبزرویشن دی۔ فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیس میں سپریم کورٹ کا تحریری حکمنامہ جاری
ساجد علی ہفتہ 4 مئی 2024 17:01
(جاری ہے)
سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامہ میں مزید کہا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل خواجہ احمد حسین نے بینچ پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے گزشتہ سماعت کے حکم نامہ کا حوالہ دیا، سلمان اکرم راجہ اور اعتزاز احسن کی جانب سے بھی لارجر بینچ تشکیل دینے پر دلائل دیئے گئے، معزز وکلاء سے استفسار کیا گیا کہ کیا وہ لارجر بینچ پر فیصلہ چاہتے ہیں؟ وکلاء نے گزارشات کمیٹی کے سامنے رکھنے کا مؤقف اپنایا، وکلاء کی استدعا کو مناسب سمجھتے ہوئے معاملہ کمیٹی کے سامنے رکھنا مناسب سمجھتے ہیں، لارجر بینچ کے معاملے پر وکلا کی گزارشات کا کمیٹی فیصلہ کرے گی۔
بتایا جارہا ہے کہ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے سماعت کی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بینچ میں شامل ہیں، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان بھی بینچ کا حصہ ہیں، دوران سماعت وکیل حامد خان نے کہا کہ ’لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے فریق بننے کی درخواست دائر کی تھی‘، جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے کہ ’جنتی بھی فریق بننے کی درخواستیں آئی ہیں ان کو بعد میں دیکھیں گے، پہلے اٹارنی جنرل کو سن لیتے ہیں‘، جس پر اٹارنی جنرل روسٹرم پر آئے اور بتایا کہ ’عید سے قبل کچھ ملزمان کو رہا کر دیا تھا، رہا ہونے والے ملزمان کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں، عید سے قبل 20 ملزمان کو رہا کیا گیا‘۔ جسٹس محمد علی مظہر نے پوچھا کہ ’رہا ہونے والے ملزمان کے خلاف اب کوئی کیس نہیں ہے؟‘ وکیل اعتزاز احسن نے بتایا کہ ’ان ملزمان کو سزا یافتہ کر کے گھر بھیج دیا گیا ہے، ایک بچے کو ٹرائل کیے بغیر سزا یافتہ کیا گیا وہ اب چھپتا پھر رہا ہے، یہ جو کچھ بھی ہوا ہے بڑا غلط اور جلد بازی میں ہوا ہے، اٹارنی جنرل کی قابلیت اس کیس میں نظر نہیں آئی‘، جسٹس امین الدین خان نے پوچھا کہ ’آپ جس لڑکے کی بات کر رہے ہیں وہ اٹارنی جنرل کی جمع کرائی گئی فہرست میں ہے؟‘ وکیل اعتزاز احسن نے بتایا کہ ’وہ اس فہرست میں شامل ہے‘۔ اس موقع پر عدالت نے اٹارنی جنرل کے بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا جب کہ اعتزاز احسن اور دیگر وکلاء کی جانب سے فیصلے ریکارڈ پر لانے کی استدعا کی گئی اور کہا کہ ’20 ملزمان کی حد تک جو فیصلے سنائے گئے وہ ریکارڈ پر لائے جائیں‘، جس کی تائید کرتے ہوئے جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ ’ہمیں پتا تو چلے ٹرائل میں کیا طریقہ کار اپنایا گیا‘، اس پر جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے کہ ’ہم اٹارنی جنرل سے فیصلوں کی نقول مانگ لیتے ہیں‘، اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کے فیصلوں کی نقول طلب کرلیں۔ سماعت آگے بڑھی تو سابق جسٹس جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے بینچ پر اعتراض اٹھا دیا اور مؤقف اپنایا کہ ’9 رکنی بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ دوبارہ ججز کمیٹی کو بھیجا جائے، جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس منصور علی شاہ نے اس کیس میں نوٹ لکھے، کم از کم 9 رکنی لارجر بینچ کو یہ کیس سننا چاہیے‘، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ’کسی جج نے نوٹ میں لارجر بینچ تشکیل دینے کی بات نہیں کی‘، وکیل ملزمان سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ’6 رکنی لارجر بینچ میں سے 2 ججز نے اختلاف کیا تو فیصلے کا کیا ہوگا؟ پاکستانی عوام سپریم کورٹ کے چار ججز کے فیصلے کو کس نظر سے دیکھے گی؟ خواجہ احمد حسین نے درست کہا کہ 9 رکنی لارجر بینچ اس کیس کو سنے، جسٹس یحیی آفریدی کے نوٹ کو مدنظر رکھنا چاہیے‘۔ اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس میں کہا کہ ’جسٹس یحیی آفریدی سمیت کسی جج نے بینچ پر اعتراض نہیں اٹھایا، ججز نے اپنی رائے دی ہے مگر کسی جج نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا، جب نوٹ لکھنے والے ججز نہیں اٹھے تو ہم کیوں بینچ سے اٹھ جائیں، اگر ہم بھی بینچ سے الگ ہوگئے تو کیا یہاں پھر کوئی اور آکر کیس سنے گا‘، بعد ازاں عدالت عظمیٰ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور کرلی اور لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوا دیا، سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کیس ہی دوبارہ انتظامی کمیٹی کو بھجوا دیا اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قومی کمیشن برائے وقار نسواں کے زیراہتمام کم عمری کی شادی سے متعلق میڈیا ٹریننگ ورکشاپ کی اختتامی تقریب
پاکستان مستقبل میں برآمدات کا سٹریٹجک مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، ملک میں آٹو انڈسٹری کے فروغ میں ..
ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس لاہورمیں تاجر دوست سکیم کے دفتر کا افتتاح
تمباکو کے شعبے میں ٹیکس چوری کے مسئلے کو جامع طور پر حل کرنے کی فوری ضرورت ہے ،ایکٹ الائنس
پی ٹی آئی نے پیمرا کا اقدام آزادی صحافت اور عدلیہ کی آزادی پر حملہ قرار دے دیا
تعلیم یافتہ اور ہنر مند افرادی قوت ہی تخریبی سوچ کا قلع قمع کر سکتی ہے ، سربرا ہ نیکٹا محمد طاہر رائے
پی ٹی آئی نے پرویزالہی کی قربانیوں کا صلہ حماد اظہر کی لانچنگ سے دینے کی کوشش کی
ابوظہبی نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ کرلیا
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے جاپانی کمپنی سوزوکی کے وفد کی ملاقات
زرمبادلہ کے ذخائر 22ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.58 ارب ڈالرہوگئے
اوگرا کا ریٹیل آؤٹ لیٹس پر صارفین اور آپریشنل سیفٹی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں رہیں گے ، بالائی علاقوں میں تیز ہوائیں/جھکڑ چلنے اور ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی آئی نے پیمرا کا اقدام آزادی صحافت اور عدلیہ کی آزادی پر حملہ قرار دے دیا
-
ابوظہبی نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ کرلیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے تندوری روٹی کی قیمت میں مزید ایک روپیہ کمی کا اعلان کردیا
-
واپڈا کے10 ہزار میگاواٹ کے پن بجلی کے زیرتعمیر منصوبے 2028 تک مکمل ہوجائیں گے
-
آئی ایم ایف کی جانب سے اب براہ راست اداروں کو ہدایات جاری ہونا شروع ہوگئی ہیں
-
عمران کے خلاف آرٹیکل 6 تحت غداری کے مقدمے کی کارروائی کرنے کی درخواست خارج
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تین دنوں میں 8400 روپے کی کمی ہوگئی
-
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 4 روپے فی لیٹر کمی کا امکان
-
وفاقی حکومت کے اخراجات 58 فیصد اضافے کے ساتھ 6 ہزار 710 ارب روپے تک پہنچ گئے. وفاقی وزارت خزانہ
-
نجکاری کمیشن کے مالیاتی مشیروں کا پاور ڈویژن کی کارکردگی پر تحفظات اظہار‘قابل گرفت بنانے کی سفارش
-
دوہری شہریت والوں کو سول سرونٹ تعینات کرنے پر پابندی کا بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادیا گیا
-
فرد واحد کے فیصلوں سے ملک دو لخت ہواہمیں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے،عمر ایوب