کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سکولوں کی طالبات اور خواتین کی ریلیاں

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:32

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سکولوں کی طالبات اور خواتین کی ریلی نکالی گئی، کشمیرکی آزادی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کشمیری بہن بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے مختلف سکولوںکی طالبات اور خواتین نے ریلی نکالی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کشمیرکی آزادی کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

ریلی میں اسسٹنٹ کمشنرI ایبٹ آباد ماروی ملک، ضلعی افسر محکمہ تعلیم (فی میل) ریحانہ یاسمین اور دیگر شخصیات نے شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر ہندوستان کے مظالم کے خلاف اور کشمیر کی آزادی تک ہر فورم پر ہماری جدوجہد جاری رہے گی، اقوام عالم کو کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں