مسئلہ جموں کشمیر زندہ و جاوید حقیقت ہے،یاسین ملک
بدھ 25 دسمبر 2013 15:51
سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25دسمبر 2013ء) لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک نے بھارتی وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ جموں کشمیر زندہ و جاوید حقیقت ہے ۔ لبریشن فرنٹ کے زون جموں و کشمیر کے انتخا بات کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے یاسین ملک نے کہا کہ یہ بھی ایک ناقابل تردیدسچائی ہے کہ یہی مسئلہ بھارت و پاکستان کے درمیان جاری مخاصمت اور جموں وکشمیر کے کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کیلئے عدم استحکام کی واحد اور بنیادی وجہ ہے اور اسے کشمیریوں کی عملی شرکت اورمرضی کے مطابق حل کرنے میں ہی برصغیر کی بھلائی کا راز مضمر ہے۔
یاسین ملک نے کہا کہ یہ بھی ایک کھلی حقیقت ہے کہ پچھلے 65 برس میں بھارت و پاکستان بھارت اور کشمیری یا کشمیری و پاکستانی باہمی طور پر بات چیت کے ذریعے اس کا حل نکالنے میں ناکام ہوئے ہیں جس کا تقاضا ہے کہ اسے حل کرنے کیلئے عالمی برادری کی مدد بھی لی جائے۔(جاری ہے)
یاسین ملک نے بھارت کے ان دونوں وزراسے سوال کیا کہ اگر بھارت کو بیرونی مداخلت سے اتنا ہی پرہیز ہے تو کیا وہ بتاسکتے ہیں کہ کانگریس کے بانی قائد اور ہندوستان کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو نے اسے اقوام متحدہ کے حوالے کیوں کیا تھا، 1992میں جب لبریشن فرنٹ کے سرپرست اعلی امان اللہ خان صاحب نے خونی سرخ لکیرروندھنے کا اعلان کیا تو کیونکربھارتی حکومت امریکہ و برطانیہ سمیت اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے دوسرے اراکین کی مداخلت کی طالب ہوئی، اسی طرح پوچھا جاسکتا ہے کہ اگر تیسرے فریق یا بیرونی مداخلت سے بھارت اتنا کتراتا ہے تو کرگل جنگ میں امریکی مداخلت کیوں قبول کی گئی۔
یاسین ملک نے توقع کا اظہار کیا کہ عالمی سطح پر بھی اس حوالے سے مثبت سوچ اختیار کی جائے گی اور مسئلہ کشمیر کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی راہیں استوار کی جائیں گی۔متعلقہ عنوان :
ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ریجنل سپورٹس آفس ایبٹ آباد کے زیرِ اہتمام ایتھلیٹک میٹ کا انعقاد
ایبٹ آباد، سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل،سابق ایم پی اے سمیت دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
ڈی پی او بٹگرام کا اردلی روم کا انعقاد
عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ،کسی بھی شہری کے ساتھ ناروا سلوک کو برداشت نہیں کیا جائے ..
شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور سروسز کے حوالے سے ہرممکن سہولت و آسانیاں پیدا کی جائیں،ڈپٹی کمشنر ایبٹ ..
ہری پور ، تیسری جماعت کے طالبعلم پر تشدد کرنے والا ٹیچر گرفتار
حویلیاں فوڈ گودام کے مقام پر گندم خریداری مرکزقائم، خریداری 10 مئی سے شروع کی جائیگی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادکی زیرصدارت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کااجلاس،سہولیات کی ..
ایبٹ آباد،ڈی پی او کا این ایچ اے اور واپڈا حکام کے ہمراہ ایبٹ آباد تا منڈیاں مانسہرہ روڈ کا دورہ
ایبٹ آباد،محکمہ صحت کی بہتری اور شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ..
سینئر موٹر وہیکل ایگزامینر کاٹریفک وارڈن پولیس کے ہمراہ مختلف روٹس پر گاڑیوں کا معائنہ
ہری پور پولیس نے خاوند کے قتل میں ملوث ملزمہ اور اسکے ساتھی کو گرفتار کر لیا
ایبٹ آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی