محکمہ تعلیم کے سینئر کلرک سید حنیف شاہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

پیر 15 اکتوبر 2018 13:23

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) محکمہ تعلیم کے سینئر کلرک سید حنیف شاہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب ایجوکیشن آفس ہال میں ہوئی۔ تقریب میں سابق ای ڈی او صلاح الدین شاہ، ڈی ای او فائزہ شفیع، ڈپٹی ڈی ای او طاہرہ جبین سمیت سابق جنرل سیکرٹری ایپکا آفتاب خان اور دفتری سٹاف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ای او، ڈپٹی ڈی ای او اور دیگر مقررین نے سینئر کلرک سید حنیف شاہ کی محکمہ تعلیم میں خدامت پر خراج تحسین پیش کیا۔

ڈی ای او نے کہا سید حنیف شاہ نے اپنی ڈیوٹی کے دوران ایمانداری اور خدمت کو ترجیح دی ہے اور محکمہ تعلیم کیلئے نیک نامی کا باعث رہے، سروس میں ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہے سید حنیف شاہ نے جو وقت محکمہ ایجوکیشن کو دیا اس پر افسران کو فخر ہے۔ تقریب میں سید حنیف شاہ نے اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی پارٹی پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں