پارکنگ کا متبادل حل تلاش کر کے عوام کی مشکلات دور کی جائیں، صابر خان جدون

بدھ 12 دسمبر 2018 12:58

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) تحریک صوبہ ہزارہ کے رہنما صابر خان جدون نے کہا ہے کہ ایبٹ آبا میں تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن خوش آئند اقدام ہے، کمشنر ہزارہ اور ڈی سی ایبٹ آباد سے اپیل کرتے ہیں کہ ایبٹ آباد کے تاجروں اور دیگر لوگوں کیلئے پارکنگ کا متبادل حل تلاش کر کے عوام کی مشکلات دور کی جائیں۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ روز ایبٹ آباد کی تاجر برادری اور دیگر لوگوں سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے تاجروں کو یقین دلایا کہ ایبٹ آباد ہمارا اپنا شہر ہے اور اس کو امن کا گہوارہ بنانے اور ان کے جائز مسائل حل کرنے کیلئے ہماری کوشش جاری رہے گی۔ انہوں نے تاجروں سے کہا کہ وہ شہر کی پارکنگ کے حوالہ سے باقاعدہ ڈپٹی کمشنرسے ملاقات کر کے ان کو اس مسئلہ سے آگاہ کریں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں